پی ٹی آئی کا آئینی ترمیم پر ردعمل، آج کا دن آئین و جمہوریت کیلئے یوم سیاہ قرار دے دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم پر ردعمل دیتے ہوئے آج کا دن آئین و جمہوریت کیلئے یوم سیاہ قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق متنازعہ ترین آئینی ترمیم دھونس اور جبر کی بنیاد پر ایک غیرنمائندہ اور نامکمل ایوان سے منظور کرائی گئی، ظلم، جبر اور دھونس کی بنیاد پر دستور میں ترامیم کے دن کو آئین اور جمہوریت کیلئے ”یومِ سیاہ“ قرار دیتے ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ان آئینی ترامیم کا بنیادی مقصد سیلیکٹڈ اشرافیہ کے اقتدار پر قبضے کو تحفظ فراہم کرنا، عمران خان، ان کی جماعت اور پاکستان کے 24 کروڑ عوام پر انصاف کے دروازے بند کرکے انہیں سیاسی عمل سے بے دخل کرنا ہے، ان آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی کو دفن کرکے اسے عملاً حکومت اور مقتدرہ کے ہاتھوں میں ایک کھلونا بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ ان ترامیم کے حقیقی اہداف کے حصول کی ابتداء سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کے عمل پر اثرانداز ہو کر عدلیہ میں کھلی مداخلت کی شکل میں کردی گئی ہے، ان آئینی ترامیم سے عوام کے دکھوں میں تو کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہوگی البتہ اس سے مقتدر اشرافیہ کے مخصوص سیاسی عزائم کی تکمیل کی راہ میں عدلیہ جیسی آخری رکاوٹ بھی ہٹ جائے گی۔
ترجمان پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے تین سینئر ترین ججوں میں سے ایک کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری سے سپریم کورٹ اور چیف جسٹس مقتدرہ کے دربان بن کر رہ جائیں گے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقرری کی اہلیت رکھنے والے تمام سینئر ترین ججز دستور اور انصاف کی بجائے سیاسی حکومت اور اس کی سرپرست مقتدرہ کی خوشنودی کیلئے بھاگ دوڑ کرتے نظر آئیں گے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کی سطح پر تشکیل دیے جانے والے آئینی بنچز کے لئے ججز ان کمیٹیوں کے ذریعے مقرر کئے جائیں گے جن میں حکومت اور مقتدرہ کو واضح عددی برتری اور غلبہ حاصل ہوگا۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آئین کی پامالیوں کے معاملات مرکز اور صوبوں میں خاص طور پر ان آئینی بنچز کے سامنے رکھے جائیں گے جن کی تشکیل حکومت/ مقتدرہ کے کنٹرولڈ کمیشن کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی، اس پورے عمل سے عدلیہ بحثیت آئینی ادارہ اپنی آزاد اور خود مختار حیثیت کھو کر انتظامیہ اور پارلیمان جبکہ عملاً مقتدرہ کا دست نگر بن کر رہ جائے گا، سراسر بدنیّتی اور مکروہ سیاسی عزائم کے تحت لائی گئی ترامیم کو عوامی سکروٹنی سے بچانے کیلئے ملک کے مقبول ترین سیاسی قائد عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھ کر عوام کی امنگوں کی ترجمانی سے محروم رکھا گیا، پاکستان تحریک انصاف بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں بھرپور مزاحمتی تحریک چلائے گی اور پارلیمان کے اندر اور باہر دستوری نظام کی تباہی کا راستہ روکے گی۔
پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس متنازعہ ترین آئینی پیکیج کے خلاف پرامن مزاحمت کرنے پر اپنے عوام، ہم خیال اور اتحادی سیاسی جماعتوں اور ان کے قائدین کے مشکور ہیں، بےپناہ جبر و فسطائیت کے باوجود عمران خان سے وفا نبھانے اور پارٹی پالیسی کی مکمل پاسداری کرنے والے اراکینِ سینٹ اور قومی اسمبلی ہمارا فخر اور عوام کے حقیقی نمائندے ہیں، عمران خان کی قیادت میں آئین اور جمہوریت کو شخصی آمریت کی داخل کردہ آلائشوں سے پاک کرکے قوم کو حقیقی آزادی کی منزل سے ہمکنار کروانے تک پرامن مگر فیصلہ کن مزاحمت جاری رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر