تحریک انصاف متحد ہے کوئی فارورڈ بلاک نہیں، بیرسٹر گوہر کا فیصل واوڈا کے دعوے پر ردعمل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا سینیٹر فیصل واوڈا کے فارورڈ بلاک کے دعوے پر ردعمل آگیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف متحد ہے اور کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، تین سے چار ممبر ہمارے رابطے میں نہیں ہیں، ہم نے ایسا نہیں کہا ہمارے ممبر حکومت کو ووٹ دیں گے، ہم نے صرف یہ کہا ہے ممبر ہمارے رابطے میں نہیں ہیں۔
اسی معاملے پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا کہ جب بھی فارورڈ بلاک بنا اس کا عبرت ناک انجام ہوا، پرویز خٹک اور جہانگر ترین کی شکل میں اس کا انجام سب کے سامنے ہے، ہمارا چند ارکان سے رابطہ نہیں ہورہا، سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا ہم آئینی ترمیم پر رائے شماری کے عمل کا بائیکاٹ کریں گے، جس نے بھی مشکل وقت میں بانی پی ٹی آئی کو چھوڑا اس کا تاریخ میں عبرت ناک انجام ہوا۔

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رائے شماری میں حصہ لینے والے اراکینِ قومی اسمبلی اور سینٹ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا، مینڈیٹ چور سرکار اور اس کے سرپرست آئین میں ترامیم کے ذریعے ملک میں جنگل کے قانون کو نافذ کرنا اور جمہوریت کو زندہ درگور کرنا ہے، پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رائے شماری میں حصہ لینے والے تحریک انصاف کے اراکینِ قومی اسمبلی اور سینٹ کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا، تحریک انصاف کے کارکن پارٹی پالیسی سے روگردانی کرتے ہوئے سینٹ یا قومی اسمبلی میں کسی بھی انداز میں رائے شماری میں حصہ لینے والے اراکین کی رہائشگاہوں کے باہر پرامن دھرنے دیں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر