تحریکِ انصاف آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں دے گی، بیرسٹر گوہر کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں دے گی۔ اسلام آباد میں سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس سارے پروسیس میں مولانا فضل الرحمان کے کردار پر ان کے شکر گزار ہیں، آئین میں ترمیم ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، پاکستان تحریک انصاف واضح کرچکی ہے کہ ہمارے چیئرمین عمران خان ہیں، ہم ہر فیصلہ بانی پی ٹی آئی کے مشورے اور ان کی رضامندی کے ساتھ کرتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو کل ہدایت جاری کی تھیں کہ ہم مزید مشاورت کریں گے، پاکستان تحریک انصاف ایک اصولی مؤقف لے چکی ہے، ہمارے ایم این ایز اور سینیٹرز کو ہراساں کیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمان سے آج طویل نشست رہی ہے، اس بل پر پی ٹی آئی ووٹ نہیں دے سکتی، ہم اس سارے حصہ میں شرکت نہیں کریں گے، ہم ترمیمی بل میں ووٹ نہیں دیں گے، آج پارلیمنٹ میں تقریر کریں گے لیکن اس ترمیم کو ووٹ نہیں دیں گے۔
اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جس طرح کا سلوک پی ٹی آئی کے ساتھ رکھا جارہا ہے اس لئے وہ اس عمل کا حصہ نہیں بننا چاہتے اس پر میں بھی سمجھتا ہوں کہ وہ حق پر ہیں، تحریک انصاف نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے تو وہ حق پر ہیں، جائز احتجاج کررہے ہیں، اب ملکی سطح پر اتفاق رائے ہو رہا ہے، اب اُن کو بل نہیں رہا، ہم مزید ترمیم دیں گے اب بھی مفاہمت کا وقت ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر