وفاقی کابینہ اجلاس فوری طلب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی کابینہ اجلاس فوری طلب۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے رات گئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں وزیر اعظم کے چیمبر میں ہو گا۔ کابینہ اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے آج رات ہی منظور کروانے کی کوشش کی جائے گی۔
تاہم قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار کی صبح 11 بج کر 30 منٹ تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران اتحاد سربراہ جے یو آئی ف کو 26 آئینی ترمیم آج ہی پیش کرنے کیلئے راضی کرنے میں ناکام ہو گئی۔ حکومتی رہنماوں نے مولانا فضل الرحمان کو 26 ویں آئینی ترمیم کا حتمی ڈرافٹ پیش کر دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے ترمیم کے حتمی ڈرافٹ پر مشاورت کیلئے کل تک کا وقت مانگ لیا۔

تحریک انصاف نے بھی مشاورت کیلئے مولانا فضل الرحمان سے مزید وقت مانگا ہے۔ دوسری جانب مرکزی رہنماء پی ایم ایل این طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ ترامیم میں ترمیم کرنا تھا وہ کردی گئی ہیں،پی ٹی آئی اگرترامیم پر مانتی ہے توٹھیک ورنہ آج دونوں ایوانوں سے پاس کروا لیں گے۔ انہوں نے اے آروا ئی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب آئینی ترامیم کا مسودہ زیربحث تھا تو ہمارے دو آپشنز تھے ، ایک یہ مولانا کی جماعت ہمیں مکمل سپورٹ دے جس کی وجہ سے اس کو مئوخر کیا گیا، آج بھی یہی خواہش ہے۔
دوسری پروپوزل تھی کہ پلان بی کے مطابق اپنے نمبرز پورے کریں گے اور منظور کروا لیں گے۔ تیسری پروپوزل تھی کہ پی ٹی آئی کو بھی ترامیم کا حصہ بننے کیلئے مجبور کیا جائے گا، لیکن پی ٹی آئی نے مکمل انکار کردیا ہے، کل جو ہماری میٹنگ ہوئی اس میں پی ٹی آئی ترامیم پر اتفاق کیا۔ پی ٹی آئی کیلئے آج پھر کوشش ہے کہ اتفاق رائے پیدا ہوجائے، حکومت نہیں چاہتی کہ بعد میں اپوزیشن رونا روئے کہ ہماری تجاویز کو بلڈوز کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ ترامیم میں ترمیم کرنا تھا وہ کردی گئی ہیں، مولانا کو پیغام دیا اگر ساڑھے 9بجے تک پی ٹی آئی مانتی ٹھیک ورنہ آج دونوں ایوانوں سے ترامیم پاس کروا لیں گے۔ حکومت کی ابتدائی ترامیم میں آئینی عدالت کا قیام بھی شامل تھا، آئینی عدالت کا قیام تجویز ختم کردی گئی، اب آئینی بنچ بنایا جائے۔ اس لئے مولانا اب آئینی ترامیم کی حمایت کریں گے۔
اگر آئینی ترامیم کا مسودہ پرائیوٹ ممبر پیش کرے گا تو کابینہ کی منظوری نہیں چاہیے، لیکن اگر رکن پارلیمنٹ ترمیمی بل پیش کرتا ہے پھر کابینہ کی منظوری چاہیے ہوگی۔ قومی امکان ہے کہ آج ترامیم کو پاس کرلیا جائے گا۔ ہمیں اب پلان بی کی ضرورت نہیں کیونکہ پلان اے کے مطابق ہی بات چلے گی۔دو تین ہفتے کا جو وقت لگا گیا وہ مولانا کو منانے کیلئے تھا، ورنہ یہ ترامیم دو تین ہفتے پہلے ہی کرلی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت یہ نہیں مانے گی کہ ایک طرف مولانا سے بات چیت چل رہی ہو اور دوسری ان کے ارکان کو ہراساں کیا جائے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر