آکسفورڈ یونیورسٹی نے دبائو میں آکر عمران خان کا نام چانسلر کی لسٹ سے نکالا

لندن (نیشنل ٹائمز) سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ نے عمران خان کو چانسلر بننے سے روکنے کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی پر دباو ہونے کا انکشاف کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے کی گئی گفتگو میں برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے رہنما,سابق رکن پارلیمنٹ اور مصنف پیر لارڈ ڈینئیل ہنان نے انکشاف کیا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے دباو میں آ کر عمران خان کا نام چانسلر کی لسٹ سے نکالا، عمران خان کے مخالفین کی طرف سے قانونی اور سیاسی دونوں طرح کا دباو تھا، یہ غیر معمولی بات ہے کہ آکسفورڈ حکام نے کچھ نامعلوم امیدواروں کو بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دی ہے۔

واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی نے چانسلر کے انتخاب کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی، یونیورسٹی انتظامیہ نے 38 امیدواروں کے نام الیکشن کے لیے درست قرار دے دیے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب 21 برس بعد ہوگا، معروف برطانوی قانونی فرم میٹرکس چیمبرز نے عمران خان کو نا اہل قرار دیا تھا، آکسفورڈ انتظامیہ نے میٹرکس چیمبرز سے بانی پی ٹی آئی کے بارے میں رائے مانگی تھی۔

میٹرکس چیمبرز نے سزایافتہ ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نا اہل قرار دیا۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر کے انتخاب کا پہلا رانڈ 28 اکتوبرکو شروع ہوگا، ٹاپ فائیو امیدواروں کے درمیان 4 نومبرکو الیکشن کا دوسرا رانڈ ہوگا، آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر کا اعلان 25 نومبرکو کیا جائے گا۔نئے چانسلر کا انتخاب زیادہ سے زیادہ 10 برس کیلئے ہوگا۔
آکسفورڈ انتظامیہ نے سدرہ آفتاب، حسنات احمد، ایمن امورہ کی نامزدگی تسلیم کرلی، انوربیگ،کاشف بلال ،عظیم فاروقی بھی چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے امیدوار ہیں، تاہم سابق برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ چانسلرکے عہدے کے مضبوط امیدوار ہیں۔واضح رہے کہ 18 اگست کو سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب لڑنے کے لیے درخواست جمع کرا دی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا ایکس پوسٹ میں کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب 2024 کے لیے درخواست جمع کرائی ۔ یاد رہے کہ 1972 میں کیمبرج یونیورسٹی کے بعد عمران خان نے فلسفے، سیاسیات اور اکنامکس کی تعلیم آکسفورڈ یونیورسٹی کے کیبل کالج سے سنہ 1974 میں حاصل کی تھی۔عمران خان 1974 میں ہی آکسفورڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔
سابق وزیر اعظم اس سے قبل 2005 سے 2014 تک بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے پر رہ چکے ہیں، تاہم 2014 میں عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، بی بی سی میں شائع خبر کے مطابق عمران خان دسمبر 2005 میں بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے پانچویں چانسلر بنے تھے۔جامعہ کے کچھ طلبہ کی جانب سے عمران خان کو ہٹانے کے لیے مہم شروع کی گئی تھی، تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر