یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ قریب سمندر میں ایک بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات

حدیدہ (نیشنل ٹائمز) یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ قریب سمندر میں ایک بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات ہیں برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے آج بتایا کہ اسے یمن کے شہر حدیدہ سے 70 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں ایک واقعے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے حکام اس کی تحقیقات کر رہے ہیں. بیان میں کہا کہ ایک جہاز کے کپتان نے اطلاع دی کہ جہاز کو نامعلوم میزائل نے نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اسے نقصان پہنچا لیکن انسانی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں میری ٹائم ایجنسی نے واضح کیا کہ عملے کے ارکان میں سے کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچا اورجہاز اگلی بندرگاہ کی طرف سفر جاری رکھے ہوئے ہے.

واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے تقریباً ایک ماہ بعد یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے تقریباً 200 حملے کیے ہیں ان کا دعویٰ ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت میں یہ حملے کررہے ہیں جن میں وہ اسرائیل کی طرف جانے والے جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں.
ایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے لیے امریکہ اور برطانیہ کی مسلسل حمایت ان کے مفادات کو آگ میں ڈال دے گی دوسری طرف واشنگٹن جو کہ عالمی تجارت کے لیے اس اسٹریٹجک خطے میں میری ٹائم نیویگیشن کے ”تحفظ“ کے لیے بین الاقوامی بحری اتحاد کی قیادت کر رہا ہے نے یمنی گروپ کے ٹھکانوں پر کئی حملے کیے ہیں اسرائیل نے بھی متعدد بار حدیدہ شہر پرحملے کیے جس سے پاور اسٹیشنز اور ایندھن کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا ہے.
دوسری جانب عراقی دھڑوں نے کل رات جنوبی اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے انہوں نے یہ حملہ ڈرون کے ذریعے کیا تھا جسے اسرائیل کے انٹرسیپٹر میزائلوں کی مدد سے ناکام بنا دیا گیا عراقی دھڑوں نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ ام الرشراش (ایلات) میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا اسرائیلی فوج نے بحیرہ احمر کے علاقے میں مشرق سے آنے والے ڈرون کی مداخلت کی تصدیق کی ہے.
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق ایلات میں ایک ڈرون گرا ہے اور انٹرسیپٹر میزائل داغے گئے بغداد میں مسلح دھڑوں نے اسرائیلی حملے کے پیش نظر اپنے ہیڈ کوارٹر کو خالی کرنا شروع کر دیا ہے مشرق وسطیٰ لبنان میں اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئی کارروائی کے جواب میں گذشتہ ہفتے ایرانی میزائل حملے پر اسرائیل کے ردعمل کا انتظار کر رہا ہے. ایران کے وفادار عراقی مسلح دھڑے جن میں حزب اللہ بریگیڈز‘سید الشہداءبریگیڈز اورالنجبا موومنٹ شامل ہیں جنہیں عراق میں اسلامی مزاحمت کے نام سے جانا جاتا ہے نے حالیہ مہینوں میں اسرائیل میں اہداف پر ڈرون حملے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے.



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر