اسرائیل کے ممکنہ حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران

انقرہ(نیشنل ٹائمز) ترکیہ میں ایران کے سفیر محمد حسن حبیب اللہ زادہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ مراکشی اخبار کو انٹرویو میں ایرانی سفیر نے کہا کہ وہ دور ختم ہو گیا ہے جب ایران اپنے اصولوں پر پوری طرح عمل پیرا تھا۔اگر صیہونی حکومت نے ایران پر حملہ کیا تو اسے سخت اور زبردست جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کوئی ایسا ملک نہیں ہے جو جنگ پھیلانا چاہتا ہو۔ ہم لبنان اور فلسطین میں صرف اس شرط پر جنگ بندی چاہتے ہیں کہ ان اقوام اور ان کی آبادیوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے ۔حبیب اللہ زادہ نے یہ بھی نشاندہی کی کہ جو لوگ براہ راست تنازعہ میں ملوث نہیں ہیں انہیں ایران کے خلاف اسرائیل کے حملوں یا جارحیت میں حصہ نہیں لینا چاہیے بصورت دیگر ایران جوابی کارروائی کرے گا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ترکیہ کا دورہ متوقع ہے جہاں وہ 3+3 جنوبی قفقاز اجلاس کے ایک حصے کے طور پر مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس فارمیٹ کا تیسرا سیشن جس میں آرمینیا، آذربائیجان، روس، ایران، ترکیہ اور جارجیا شامل ہیں، ترکیہ میں ہونے والا ہے۔دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ تہران ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورے کا منتظر ہے۔
جنوری میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نیترکیہ کا دورہ کیا، جس کے دوران دونوں فریقین نے ترک صدر کے دوبارہ ایران کے دورے پر اتفاق کیا۔ اگرچہ ابراہیم رئیسی رواں سال مئی میں ایک المناک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے لیکن ایرانی قیادت کے ترک رہنما کی میزبانی کے منصوبے بدستور موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر