چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اعظم سواتی کا دعویٰ

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی نے دعویٰ کیا ہے کہ سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ مجھے معلوم ہوا ہے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، میں ان کو خوش آمدید کہتا ہوں، چوہدری نثار ایک اصول پسند انسان ہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی کے لیے میں مصطفیٰ نواز کھوکھر اور مشاہد حسین سید کو بھی پی ٹی آئی میں آنے کی دعودت دیتا ہوں۔
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ جو انہوں نے کیا اس کی مذمت کرتا ہوں، میں تمام وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو قانون کی حکمرانی کے لیے ہر سطح پر اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو عقیدت کا سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے اپنا بڑا قدم اٹھایا، آصف زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف کے علاوہ باقی تمام سیاسی قائدین کو یکجا ہونا چاہیئے کیوں کہ یہ ہمارا ملک ہے ہم نے اس ملک کو بچانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں احتجاج کے دن علی امین گنڈاپور کے ساتھ نہیں تھا بلکہ ڈی چوک میں کارکنوں کے ساتھ تھا اور پولیس والوں کو کارکنوں سے بچا رہا تھا یہ عمران خان کی تربیت ہے ہم لڑائی کرنے والے نہیں بلکہ پر امن لوگ ہیں، ورنہ خیبرپختونخواہ ہاؤس پر جس طرح سے حملہ کیا گیا اس سے بڑھ کر حکومت کی ذلالت کوئی نہیں ہوسکتی، اس وقت انتہائی درجے کے لوگ حکومت میں بٹھا دیئے گئے ہیں، عوام، وکلاء، سول سوسائٹی اور عوامی سیاسی قائدین ان سے حساب کتاب لیں گے، موجودہ حالات میں آج پاکستان کو متحد کرنے کی ضرورت ہے اور میں کہتا ہوں عمران خان کے علاوہ پاکستان کو کوئی متحد نہیں کر سکتا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر