وزیراعلیٰ علی امین اور ہم سب کا صوبے میں امن وامان کیلئے بیٹھنا بہت اچھی پیشرفت ہے، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور (نیشنل ٹائمز) گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اور ہم سب کا صوبے میں امن وامان کیلئے بیٹھنا بہت اچھی پیشرفت ہے،سیاسی نظریاتی اختلافات ہوسکتے لیکن امن قائم کرنا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، منتخب نمائندے مسئلے کا حل نہیں نکالیں گے تو کون نکالے گا؟ کل رات وزیراعلیٰ کا فون آیا امن کی خاطر اجلاس میں گیا۔


انہوں نے ہم نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ خیبرپختونخواہ میں امن وامان کی صورتحال بہت خراب ہے، وزیراعظم سے بھی بات کی تھی کہ نوگوایریاز بنے ہوئے تھے، کل رات مجھے وزیراعلیٰ کا فون آیا کہ ہم جرگہ کرنا چاہتے ہیں، اگر آپ بھی شرکت کریں تو اچھی بات ہوگی، صوبے کے امن وامان کی وجہ سے ان کی آفر کو قبول کیا اور ہم سب بیٹھے، اس میں صوبائی اسمبلی کا بڑا کردار تھا، محسن نقوی کو بھی کریڈٹ دوں گا ، ہم نے ان کو جن چیزوں کا کہا وہ اختیار دیا گیا۔

پشتونوں کے جرگے میں ایک واقعہ ہوا جس میں تین چار لوگ شہید ہوئے، ان کے پاس گئے تھے وزیراعلیٰ بھی جائیں گے، کل اس جرگے میں بھی جائیں گے ، وزیراعلیٰ اس جرگے کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان کے آئین قانون کے دائرے میں کام کرے گا ہم ہر کسی کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں۔

خیبرپختونخواہ میں امن وامان کی صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، گیارہ ڈپلومیٹ فیملی کے ساتھ جارہے تھے کیا ہوا؟پاراچنار، ڈی آئی خان، کرک، بنوں، لکی، کوہاٹ، ٹانک میں کیا ہورہا تھا، سی پیک روڈ اور ہائی ویز بلاک ہوجاتی تھیں، صوبے کے سیاسی لوگ اور منتخب نمائندے مسئلے کا حل نہیں نکالیں گے تو کون نکالے گا؟ سیاسی نظریاتی اختلافات ہوسکتے لیکن امن قائم کرنا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، اچھی بات ہے کہ مرضی کی تشخیص سے پہلے ہی مسئلے کا حل نکال لیں، وزیراعلیٰ اور ہم سب کا صوبے میں امن کیلئے بیٹھنا بہت اچھی پیشرفت ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر