خیبرپختونخواہ میں امن کیلئے گرینڈ جرگہ، علی امین گنڈاپور، فیصل کریم کنڈی، محسن نقوی سمیت تمام سیاسی جماعتیں شریک

پشاور(نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا ہ میں امن کیلئے وزیراعلیٰ ہاوس میں گرینڈ جرگہ جاری ہے جس میں گورنرخیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت صوبے سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز، سیاسی جماعتوں کے قائدین، قبائلی عمائدین شریک ہیں، اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخواہ اسمبلی ڈاکٹرعباد سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی جرگے میں اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے شرکت کیلئے چیئرمین بیرسٹر گوہر بھی گرینڈ جرگے میں شریک ہیں۔جرگے میں شریک نمایاں سیاسی شخصیات میں ایمل ولی خان، پروفیسر ابراہیم، محسن داوڑ، میاں افتخار حسین، محمد علی شاہ باچا، سکندر شیرپاو، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، خیبر پختونخوا ہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور دیگر شریک ہیں۔

گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جرگے میں شرکت کرنے پر تمام پارلیمنٹیرینز اور سیاسی قائدین کا مشکور ہوں۔آپ سب نے جرگے کی قیادت کیلئے مجھ پر اعتماد کیا جس کیلئے میں تمام پارلیمنٹیرینز اور سیاسی قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج ہم سب سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر صوبے میں امن کیلئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔
کسی بھی مسئلے کا حل تصادم یا تشدد نہیں بلکہ مذاکرات ہی سے ممکن ہے۔ ہم نے پشتون روایات کے مطابق آج یہ جرگہ منعقد کیا ہے۔ جرگے میں شریک تمام سیاسی قائدین کی آراءاور تجاویز کا بھر پور احترام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان اور مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری اورترجیح ہے۔گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ کا امن ہماری ترجیحات اور آج کے جرگہ کا اکلوتا ایجنڈا ہے۔
تمام تر سیاسی اختلافات کے باوجود ہم سب صوبے کے امن کیلئے جرگے میں اکھٹے ہوئے ہیں ۔ جرگے کے انعقاد پر میںصوبائی حکومت کا شکر گزار ہوں۔ہم نے سب کو مذاکرات پر آمادہ کرنا اور مسئلے کا حل نکالنا ہے۔ہم سب کو متحد ہوکر اس صوبہ کو امن دینا ہوگا۔ کچھ مطالبات صوبائی حکومت سے ہوں گے اورکچھ وفاقی حکومت کے ہوں گے۔جرگے میں وزیر اعلی بھی بیٹھے ہیں جبکہ وفاقی وزیر داخلہ سمیت تمام سیاسی قیادت گرینڈ جرگے میں موجود ہے۔جو لوگ اس ملک کے آئین اور قانون کو تسلیم کرتے ہیں ان سے مذاکرات کرنے چاہیں۔صوبہ کے متعدد علاقے آج بھی نوگو ایریاز ہیں ان سب معاملات کا حل ہم سب نے مل جل کر نکالنا ہے تاکہ صوبے میں امن وامان قائم ہو سکے ۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر