5 آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے411 ارب کا فائدہ بجلی ٹیرف میں کمی کی صورت عوام کو ملنا چاہیے

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پانچ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے قومی خزانہ کو چارسو گیارہ ارب کا فائدہ ہوگا جو براہ راست بجلی ٹیرف میں کمی کی صورت میں عوام کو جانا چاہیے۔ جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک نے حکومت کو آئی پی پیز سے بات چیت پر مجبور کیا۔ پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی غیر آئینی ہے، کے پی پولیس نے ان کے احتجاج پر دھاوا بول کر تین لوگ مار دیے، صوبائی حکومت اس عمل کی ذمہ دار ہے، پرامن احتجاج ہر کسی کا آئینی حق ہے، کسی کو یہ بھی حق حاصل نہیں کہ اپنی ریلیوں میں پاکستان مخالف نعرے لگائے۔
بیرسٹر سیف کے جے شنکر کو ریلی سے خطاب اور مریم نواز کے بھارت سے ماحولیاتی ڈپلومیسی کے بیانات کی مذمت کرتے ہیں، کشمیر میں ظلم جاری اور ہمارے ہاں چند لوگوں کو بھارت سے دوستی کے مروڑ اٹھ رہے ہیں، یہ وہاں کیوں نہیں چلے جاتے۔

جماعت اسلامی کی مہنگی بجلی گیس کے خلاف تحریک جاری، کل گجرات میں جلسہ ہوگا، بجلی بلوں کے بائیکاٹ پر عوامی ریفرنڈم کرائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ نائب امرا لیاقت بلوچ، ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کسانوں کو مافیا قرار دینے پر شدید تنقید کی اور کہا یہ ان کے ذہن کی عکاسی ہے، یہ اشرافیہ عام لوگوں کو مافیا جب کہ اپنی کلاس کو ریلیف دیتے ہیں۔
ان کی نظر میں شوگر مافیا، جاگیردار مافیا نہیں بلکہ کسان مافیا ہے جو ان کے ظلم وستم کا شکار ہے، جسے کھادیں، ادویات، بیج آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں پر دستیاب ہیں، جو اپنے بچوں کا رزق پورا کرنے کے لیے محنت کرتا ہے اور جن سے یہ حکمران گندم نہیں خریدتے بلکہ درآمد کرکے اصل مافیا کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جاگیرداروں پر ٹیکس لگائے۔
پانچ آئی پی پیز سے نہیں سب سے معاہدے ختم کیے جائیں، موجودہ ریلیف آٹے میں نمک کے برابر ہے تاہم اسے خوش آئند قرار دیتے ہیں۔ جماعت اسلامی سے ہونے والے راولپنڈی معاہدہ پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے، تنخواہ داروں کو ٹیکسز میں ریلیف، پٹرولیم لیوی کا خاتمہ، آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ چاہتے ہیں۔ بجلی کی اصل لاگت کے مطابق بل بھیجے جائیں، بلوں میں درجن بھر ٹیکسز، فکس ٹیکس کو ختم کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو قطعی طور پر حق حاصل نہیں کہ ڈپلومیسی پر بات کرے، افغان سرحد پر جنگ کی سی کیفیت ہے، افغانستان سے دشمنی اور بھارت سے دوستی کی پینگیں پاکستانی عوام کو قبول نہیں۔ آپ چیف منسٹر ہیں تو چیف منسٹر بن کر رہیں۔ حیران ہیں کہ عمران خان نے ابھی تک بیرسٹر سیف کے بیان پر ایکشن کیوں نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بلائی گئی اے پی سی خوش آئند اقدام ہے، اس میں جماعت اسلامی بھی مدعو ہے، امید ہے کوئی صورت نکل آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے یکم اکتوبر سے سات تک ہفتہ یکجہتی فلسطین منایا اور پوری قوم کو متحد کیا۔ اب نئے عزم سے ”حق دو عوام کو“ تحریک کا آغاز ہوگا، ممبر شپ کمپین بھی جاری رہے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دہرایا کہ آئینی ترمیم پر موجودہ چیف جسٹس کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد بات ہوسکتی ہے، موجودہ صورتحال میں اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر