حزب اللہ کی اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفہ پر 190 میزائلیو ں کی بارش

لندن (نیشنل ٹائمز) لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفہ پر 190 میزائل فائر کیے ہیں اسرائیلی فورسز نے حملے میں اب تک 12 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم دیگر نقصانات سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں دی برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حزب اللہ نے حیفہ کے جنوب میں اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس یونٹ ”فادی ون“ کو نشانہ بنایا جب کہ حیفہ کے شمال میں بھی درجنوں میزائل داغے گئے۔

حملے کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں سائرن بج گئے جب کہ اسرائیلی فوج نے زیادہ تر میزائلوں کو مارنے گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 190 میزائل اسرائیل کی حدود میں داخل ہوئے جس میں صرف 12 افراد زخمی ہوئے ہیں دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے لبنان میں اپنے حملے مزید تیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے جوابی کارروائی میں 2 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔
چائنا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کی جانب سے لبنان کو ہنگامی طبی سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں فضائی حملوں کے آغاز کے بعد سے اب تک 12 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ اسرائیل کی کارروائیوں میں اضافے کے اعلان نے لبنانیوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے. اسرائیلی فورسز نے ساحل سمندر پر جانے والوں اور کشتی استعمال کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی حزب اللہ کے خلاف سمندر سے حملے شروع کرنے جا رہے ہیں لبنان کی وزارت صحت نے سرحدی علاقے میں میونسپل عمارت پر فضائی حملے میں 10 فائر فائٹرز سمیت درجنوں افراد کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 2 ہزار سے زائد لبنانی شہید ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو ایران نے لبنان میں اپنی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے صہیونی ریاست پر درجنوں بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے جب کہ اسرائیلی فوج کے دو عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے تقریباً 200 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر