کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لیے لڑائی جاری رکھنے کی ضرورت ہے، نتن یاہو کا جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

تل ابیب(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام یرغمالیوں کو واپس لے کر آئیں گے چاہے وہ زندہ ہوں یا نہیں سرکاری ٹیلی ویژن پر اسرائیلیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں پیچھے نہیں چھوڑیں گے.

نتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کو مستقبل میں لاحق کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لیے لڑائی جاری رکھنے کی ضرورت ہے دوسری جانب اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے تل ابیب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال کی تکلیف کے بعد تمام اسرائیلیوں کے بحفاظت اپنے گھروں کو لوٹنے کا وقت آ گیا ہے ادھر اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک گھنٹے میں جنوبی لبنان میں 120 اہداف کو نشانہ بنایا گیا اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ اس کے 100 لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنان میںبڑے فضائی آپریشن میں حزب اللہ کے یونٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے اہداف میں حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورس کے علاقائی یونٹ‘میزائل اور راکٹ فورس اور انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ شامل ہیں.
آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے لیے ”ضروری کارروائیاں‘ ‘کر رہا ہے اسرائیلی فوج کا الزام ہے کہ حزب اللہ نے جان بوجھ کر اپنے ٹھکانے شہری علاقوں میں بنائے ہیں جبکہ بین الاقوامی اداروں کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والے عام شہری ہیں اسرائیلی فوج نے آج صبح کیے گئے ایک حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر سہیل حسین الحسینی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے جنگی جہازوں نے بیروت کے ایک علاقے پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے جنرل سٹاف کے کمانڈر سہیل حسین الحسینی ہلاک ہو گئے ہیں جنرل سٹاف حزب اللہ کا بجٹ تیار کرتی ہے اور اس کے مختلف یونٹس کا انتظام دیکھتی ہے.
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ الحسینی نے ایران اور حزب اللہ کے درمیان ہتھیاروں کی منتقلی میں فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا اس کے علاوہ وہ حزب اللہ کی اعلیٰ عسکری قیادت جہاد کونسل کے رکن بھی تھے تاہم حزب اللہ نے ابھی تک الحسینی کے قتل کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لبنانی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے بچنے کے لیے چار لاکھ سے زیادہ لوگ لبنان سے سرحد پار شام نقل مکانی کر چکے ہیں نقل مکانی کرنے والوں میں سے تین چوتھائی سے زیادہ کا تعلق شام سے ہے ان سے اکثر نے 2011 میں شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی سے فرار ہو کر لبنان میں پناہ لی تھی باقی ایک چوتھائی لبنانی شہری ہیں لبنان کی حکومت کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی لڑائی سے لبنان بھر میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں.
اس سے قبل ہم نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی فوج نے یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے اس بیان کے کچھ دیر بعد یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ نے کہا ہے کہ اس نے وسطی اسرائیل کے علاقے جافا میں فوجی اہداف پر دو میزائل داغے ہیں آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے یمن سے داغے گئے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کو تباہ کر دیا ہے حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے تل ابیب کے مضافات میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان سے اسرائیل کی سرزمین پر کئی راکٹ فائر کیے گئے تھے بیان کے مطابق کچھ راکٹوں کو اسرائیلی فضائیہ نے مار گرایا تھا جب کہ باقی کھلے علاقوں میں گرے تھے اس سے قبل تل ابیب میں فضائی حملے کے خطرے کے سائرن سنے گئے تھے.



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر