چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ایکسٹینشن اور آئینی عدالت کا عہدہ نہیں لینا چاہتے، رانا ثناءاللہ کا دعویٰ

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) وزیراعطم کے مشیر برائے سیاسی امور اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایکسٹینشن اور آئینی عدالت کا عہدہ نہیں لینا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مدت ملازمت میں توسیع یا کسی اور قسم کا عہدہ لینے سے صاف انکار کردیا ہے، آئینی ترامیم کا مقصد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو لانا یا اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ کا راستہ روکنے کی کوشش نہیں ہے۔
رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں، ن لیگ کا فیصلہ ہے اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد چیف جسٹس کی مدت ملازمت یا ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کی سمری کابینہ سے منظور کروانے کے بعد ہی یہ بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، آئینی ترامیم اگر پارلیمنٹ 25اکتوبر سے پہلے کرتی ہے وہ بھی ٹھیک ہے بعد میں کرتی وہ بھی ٹھیک ہے، مشاورت اگر جلدی ہوگئی تو 25سے پہلے بھی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوسکتا ہے۔

وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ سے متعلق سوال پر وفاقی مشیر سیاسی امور نے جواب دیا کہ گنڈاپور ساری گیم خود کھیل رہا ہے اس کی اسٹیبلشمنٹ یا حکومت سے کوئی بات نہیں ہوئی، گنڈاپولیس کو دیکھ کرکے پی ہاؤس سے بھاگا اور شام کو پشاور پہنچ گیا تھا، پی ٹی آئی نے لاپتا وزیراعلیٰ والی گیم کھیلی لیکن بات بنی نہیں، احمق آدمی اس قسم کی حرکتیں ہی کرتا ہے، ایک طرف ڈی چوک کو ہاتھ لگا کر سمجھا کہ پارٹی اور عمران خان راضی ہوجائے گا، دوسرا یہ کہ اگرمیں ڈی چوک بیٹھوں گا نہیں تو حکومت کا کیا نقصان ہے میں کے پی جاکرچائے پی لیتا ہوں، لیکن گنڈاپور نے کہا تھا میں ڈی چوک بیٹھوں گا اور عمران خان کے آئندہ کے لائحہ عمل کا انتظار کروں گا، پھر کے پی ہاؤس چائے پینے گیا تو وہاں پولیس پہنچ گئی اس لئے وہ خیبرپختونخواہ چلا گیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر