گنڈاپور کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوا ہے، وہ گاڑی کی ڈِگی میں بیٹھ کر واپس گئے

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوا ہے، علی امین گاڑی کی ڈِگی میں بیٹھ کر واپس گئے، پی ٹی آئی نے ایک اور 9مئی کرنے کی کوشش کی، اگر روکا نہ جاتا تو ڈی چوک میں بیٹھ جاتے۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جب بھی معاشی طور پر ٹیک آف کرنے لگتا ہے تو ایسا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، پچھلے آٹھ دس سال سے حالات خراب کئے جارہے ہیں، اس سے پہلے ہماری غلطیاں تھیں کہ افغان جنگ میں الجھ گئے، لیکن موجودہ جو پی ٹی آئی یا عمران خان ہے، یہ باقاعدہ ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ پاکستان ایک ایسی سطح پر رہے کہ وہ عالمی مالیاتی اداروں اور طاقتورممالک کا محتاج رہے اور پاکستان کبھی معاشی طور پر خودمختار نہ ہوسکے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہے، اور یہ 2014 کا ہی ریپلیکا ہے، عمران خان انٹرنیشنل لابیز کے پلانٹڈ ہیں، جس میں صیہونی سرفہرست ہیں۔ آپ لوگوں نے دیکھا کہ ایک طرف دھرنا ہورہا ہے، اسلام آباد پر چڑھائی کی گئی اور خیبرپی کے کے تمام وسائل استعمال کئے گئے، ان کی گاڑیاں ، مشینری ساری اسلام آباد پولیس کے پاس پڑی ہے، دوسری طرف کراچی میں چائنز پر حملہ ہوا، تیسری طرف طالبان کے حملے میں ہمارے 12 فوجی شہید ہوئے۔
ایک طرف بی ایل اے نے کراچی جاکر آپریٹ کیا، پھر کالعدم ٹی ٹی پی اور تیسری جگہ دارلحکومت پر پی ٹی آئی اٹیک کررہی تھی، یہ ایک ویب کا حصہ ہے۔اگر کسی کو تھوڑا سا بھی شعور ہے اس کو سمجھ جانا چاہیے کہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے؟اب تو پی ٹی آئی نے اپنے جلسے میں انڈین وزیرخارجہ کو بلا لیا ہے، یہ بات کسی بھی طرح درست نہیں تھی۔ پاکستان اس وقت بڑے تھریٹ سے گزر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر