معیشت میں تھوڑی بہتری آئی ہے لیکن سیاسی عدم استحکام کی تلوار لٹک رہی ہے، اسد عمر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشت میں تھوڑی بہتری آئی ہے لیکن سیاسی عدم استحکام کی تلوار لٹک رہی ہے، اگرسیاسی استحکام نہ آیا تو معاشی اشاریوں میں پھر تنزلی آسکتی ہے، اس وقت دونوں طرف ٹکراؤ کی کیفیت ہے، اگر عوام کے منتخب نمائندے حکومت چلا رہے ہوتے تو موجودہ ہیجان نہ ہوتا۔
انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطرات کسی ایک شخص پارٹی یا ادارے کیلئے نہیں بلکہ پورے ملک کیلئے شدید خطرات ہیں، خواجہ آصف کی باتوں سے لگ رہا کہ ہم کسی بہتری یا حل کی طرف نہیں جانے والے، تحریک عدم اعتماد کے بعد اگلا ڈیڑھ سال پاکستان کی تاریخ کا معیشت کے حوالے سے بدترین دور گزرا ، اس عرصے جیسی افراط زر کسی دور میں نہیں دیکھی گئی، کبھی 75سالوں میں نہیں دیکھا کہ کوئی کورونا ،سیلاب جنگ آفت نہیں تھی پھر بھی معیشت سکڑ گئی ۔

اس مشکل وقت سے تھوڑی بہتری آئی ہے، لیکن بہتری پرسیاسی عدم استحکام کی تلوار لٹک رہی ہے، اگر استحکام نہ آیا تو پھر تنزلی آسکتی ہے۔اس وقت دونوں طرف ٹکراؤ کی کیفیت ہے، حکومت کے پاس ایک طاقت ہے دوسری طرف پی ٹی آئی کے پاس عوام کی طاقت ہے۔اگر عوام کے منتخب نمائندے حکومت چلا رہے ہوتے تو ہیجان نہ ہوتا، پھر جتنی مرضی پی ٹی آئی تقاریر کرتی، ہیجان کی وجہ اسمبلی اور حکومت میں بیٹھے لوگوں کی عوام میں جڑیں کمزور ہیں، حکومت کے پاس طاقت ہے لیکن فیصلے کرنے کا اخلاقی جواز نہیں ہے، پی ٹی آئی سے اختلاف کرتا ہوں کیونکہ سیاستدانوں کو مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں، شدید مخالفت کے باوجود اگر سیاستدان آپس میں بات نہ کریں اور جمہوریت چلتی رہے یہ ممکن نہیں ہے۔
پی ٹی آئی نے اگر حل تلاش کرنا ہے، جو جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کی جانب نہیں دیکھنا۔عمران خان نے حکومت کو بہت بڑی آفر دی تھی کہ نئے الیکشن کروا دیں، لیکن حکومت نے اس جانب توجہ نہیں دی، جبکہ عمران خان کو کہنا چاہیے تھا فارم 45دیکھو ، ہم جیتے ہیں ہمیں حکومت دو، اب بھی بہتر ہے حکومت اور پی ٹی آئی کو آپس میں نئے الیکشن کیلئے بیٹھنا چاہیئے اور حل نکالنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر