خیبرپختونخوا حکومت نے کے پی ہاؤس سیل کرنے پر پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

پشاور(نیشنل ٹائمز) حکومت خیبرپختونخوا نے کے پی ہاؤس سیل کرنے کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کرنے کے کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس صوبہ کے دائرہ کار میں آتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پشاور ہائی کورٹ ہی اس درخواست کو سنے قبل ازیں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ غیرقانونی تعمیرات کی آڑ میں خیبرپختونخوا ہاؤس کو سیل نہیں کیا جاسکتا ان کاکہنا تھا کہ عدالت سے خیبرپختونخوا ہاؤس کو کھولنے کی درخواست کریں گے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس کا نقشہ 1975 میں پشاور سے منظور کرایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے خیبر پختونخوا ہاؤس کو سیل کر دیا تھا سی ڈی اے ذرائع نے بتایا کہ بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے خیبرپختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاک کو سیل کیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی موجود تھے. قبل ازیںاسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جس میں اپوزیشن ارکان بھی شامل ہیں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے مطابق مجسٹریٹ کی موجودگی میں اسلام آباد انتظامیہ نے کے پی ہاؤس کو سیل کیا‘ کے پی ہاؤس سیل کرنے کی وجوہات جو بھی ہیں مگر یہ اچھا عمل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس ایوان اور عوام کی عزت کو مجروح کرنے کے مترادف ہے، وفاق صوبے کے عوام کو مجبور کر رہی ہے سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر