بھارت کا ڈاکٹرذاکر نائک کے دورہ پاکستان پر اظہار مایوسی

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) بھارت نے اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کے پاکستان کے دورے اور ان کے خیر مقدم پر اظہارِ مایوسی کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت نے ڈاکٹر ذاکر نائک کے پاکستان میں ہونے اور ان کے پر جوش خیر مقدم کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ یہ افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے تاہم ان کے بقول یہ حیرت انگیز نہیں ہے۔جب رندھیر جیسوال سے ڈاکٹر ذاکر نائک کے پاسپورٹ کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ انھیں نہیں معلوم کہ وہ کس پاسپورٹ پر پاکستان کا دور کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے بیان کے فورا بعد بھارت میں ڈاکٹر ذاکر نائک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکانٹ معطل کر دیا گیا۔ان کے اکائونٹ پر وزٹ کرنے پر وہاں لکھا ہے کہ قانونی مطالبات کی وجہ سے بھارت میں ذاکر نائک کا اکائونٹ معطل کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر