خیبرپختونخواہ ہاؤس میں مقیم سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کو رہائشگاہ چھوڑنے کا حکم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخواہ ہاؤس میں مقیم سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کو رہائشگاہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔ جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہان ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے خیبرپختونخواہ ہاؤس میں تقریباً 40 فیملی کوارٹرز ہیں جن میں کے پی ہاؤس کے ملازمین کے اہل خانہ مقیم ہیں، خیبرپختونخواہ ہاؤس میں رہائش پذیر ملازمین وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے لیے کام کرتے ہیں جن میں وزیراعلیٰ کا باورچی، کلرک و دیگر سٹاف شامل ہے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ ہاؤس کے ان سرکاری ملازمین کے بچے اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں زیرتعلیم ہیں، تاہم کے پی ہاؤس میں مقیم سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو اب رہائش گاہیں خالی کرنے کا حکم ملا ہے، جس کی وجہ خیبرپختونخواہ ہاؤس کی لیز کی معیاد کا اختتام قرار دی گئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں قائم خیبرپختونخواہ ہاؤس کو سیل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں سی ڈی اے نے خیبرپختونخواہ ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کردیئے، سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف سیل کیے، اس مقصد کے لیے اسپیشل مجسٹریٹ، اسسٹنٹ کمشنر اور سی ڈی اے ٹیم خیبرپختونخواہ ہاؤس پہنچی۔ سی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخواہ ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کیے گئے کیوں کہ کے پی کے ہاؤس اسلام آباد کی لیز 2006ء میں ختم ہو چکی تھی، خیبرپختونخواہ ہاؤس کی لیز ختم ہونے پر سی ڈی اے نے انتظامیہ کو متعدد مراسلے بھیجے، جن میں سے آخری مراسلہ رواں سال تین مئی کو بھیجا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ کے پی ہاؤس کی تجدید کروائی جائے مگر کے پی ہاؤس انتظامیہ نے کوئی توجہ نہ دی، متعدد نوٹسز کے باوجود تجدید نہیں کرائی گئی اس لیے عمارت سیل کی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر