علی امین گنڈاپوربہت سی حدود کراس کرچکے، مزید حد پار کی تو انتہائی قدم اٹھائیں گے، وزیرداخلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خبردار کیا ہے کہ علی امین گنڈاپوربہت سی حدود کراس کرچکے ہیں اگر مزید حد پار کی تو انتہائی قدم اٹھائیں گے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ ڈی چوک پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں انہوں کہ علی امین گنڈاپور ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں، ظاہر ہے ان سے بات چیت ہو رہی ہے، اب بھی علی امین گنڈاپور سے رابطہ ہوا ہے اور ان کو بار بار سمجھانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں نہیں اور ان کا ارادہ کچھ اور لگتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پہلے ہی بہت سی حدود کراس کر چکے ہیں اب اگر مزید حد عبور کی گئی تو انتہائی قدم اٹھائیں گے، ہمیں سخت قدم لینے پر مجبور نہ کریں۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج میں افغان شہری شامل ہیں، علی امین گنڈا پور نے مختلف قبائل کو مسلحہ ہو کر اسلام آباد پر دھاوا بولنے کیلئے آنے کا کہا، علی امین گنڈا پور کے جلوس سے پولیس پر فائرنگ اور شیلنگ کی گئی ہے، 80 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، اس تمام تر صورتحال کی ذمہ داری تحریک انصاف کی لیڈرشپ اور وزیراعلی خیبرپختونخواہ ہیں کیونکہ وہی اس جتھے کی قیادت کررہے ہیں جو اسلام آباد پر دھاوا بولنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کے احتجاج کا مقصد ایس ای او کانفرنس کو سبوتاژ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک کے لوگ احتجاج کررہے ہوں تو علیحدہ بات ہے لیکن یہاں پر افغان شہری احتجاج میں شامل ہیں، علی امین گنڈاپور وزیراعلی ضرور ہیں لیکن جب وہ دھاوا بولیں گے املاک کو نقصان پہنچائیں گے تو پھر اس کی قیمت ان کو ادا کرنا پڑے گی، ان کو پہلے بھی مشورہ دیا اور اب بھی دیتے کہ اپنے عزائم سے پیچھے ہٹ جائیں اور مزید لائن کراس نہ کریں۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر