پنجاب حکومت نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر فوج طلب کرلی

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر فوج طلب کرلی، پنجاب حکومت نے صوبے کے چھ اضلاع میں پاک فوج کو طلب کیا ہے، پاک فوج حساس عمارتوں، ائیرپورٹس سمیت اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھالے گی،محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے فوج کی خدمات کے حوالے سے قواعد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ قواعد آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت مسلح افواج کی تعیناتی پر عملدرآمد کرائیں گے۔
فوج کی طلبی کا فیصلہ پنجاب کی خصوصی کمیٹی برائے امن وامان کے آج ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔پاک فوج کی خدمات طلب کرنے کا نوٹیفکیشن کی کاپی جی ایچ کیو کو ارسال کردیا گیا۔ پنجاب کے تمام کور ہیڈکوارٹر کو بھی نوٹیفکیشن کی کاپی بھجوا دی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے رولز آف انجیگمنٹ جاری کر دئیے۔

امن و امان کنٹرول کرنے کیلئے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ رولز کے تحت آرمڈ فورسز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن پانچ کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ پولیس کی عدم موجودگی میں مسلح افواج جرم روکنے کیلئے کسی بھی شخص کو تحویل میں لے سکیں گی۔ مسلح جتھوں کی جانب سے حملے کی معلومات پر آرمڈ فورسز کو کارروائی کا اختیار ہو گا، مسلح افواج کو انتشار پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹنے کا اختیار ہو گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مزید کہا گیا کہ فوجی اہلکاروں کی جانب سے شر پسند عناصر کو وارننگ دینے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی جائے گی۔واضح رہے دو روز قبل پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے رینجرز طلب کی گئی تھی۔بتایاگیا تھا کہ لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھاشامل تھے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا تھاکہ لاہور،راولپنڈی اوراٹک میں رینجرز بھی طلب کی گئیں تھیں۔
راولپنڈی اور اٹک میں 4 اور 5 اکتوبر کیلئے رینجرز کی 6 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں تھیں۔لاہور میں 5 اکتوبر کیلئے رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں تھیں جبکہ اٹک میں فرنٹئیر کانسٹیبلری کی 10 پلاٹون بھی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔قبل ازیں گزشتہ روزوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے اسلام آباد کا کنٹرول سنبھال لیاتھا ۔
اسلام آباد میں مختلف شاہراہوں پر پاک فوج کے دستوں کو گشت شروع کر دیا تھا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی سیکیورٹی کے سلسلے میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا تھا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کیلئے فوج کی تعیناتی آرٹیکل245 کے تحت کی گئی تھی اور 5 سے 17 اکتوبر تک دارالحکومت میں فوج تعینات رہے گی۔پاک فوج کے دستوں نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے۔ پاک فوج کے دستوں کا ڈی چوک سمیت ریڈ زون میں گشت جاری ہے۔وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیئے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر