خیبرپختونخواہ حکومت نے وزیرداخلہ محسن نقوی کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ قرار دیدی

پشاور (نیشنل ٹائمز) صوبہ خیبرپختونخواہ کی حکومت نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ قرار دیدی۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ قافلے کی جانب سے فائرنگ کا الزام بے بنیاد ہے، علی امین گنڈاپور کے نہیں بلکہ وفاقی حکومت کے عزائم کچھ اور ہیں، محسن نقوی حکومت کی ذمہ داری وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پر نہ ڈالیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، افغان باشندوں کی احتجاج میں شمولیت کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا سے قافلے میں پی ٹی آئی کارکن ہی موجود ہیں، علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی، ریڈ لائن وفاقی حکومت نے کراس کی ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے امن مارچ کو روکنے کے لیے سیکڑوں کنٹینرز رکھے ہیں، علی امین گنڈاپور کا قافلہ اپنی منزل کی طرف دوبارہ روانہ ہوگیا، پولیس، فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا احترام کرتے ہیں، ہم محب وطن پاکستانی ہیں، اسلام آباد پر یلغار کرنے نہیں جا رہے، ہم اپنے آئینی اور قانونی حق کے لیے نکلے ہیں اس لیے پولیس راستوں میں ہمارے لیے رکاوٹیں کھڑی نہ کرے، مزید رکاوٹیں نہ ہوں تو وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور ایک گھنٹے میں ڈی چوک پہنچ جائیں گے۔

بیرسٹر سیف کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور اور کارکنوں نے رات برہان انٹر چینج قریب کھلے آسمان تلے گزاری، رات بھر علی امین اور قافلے کے شرکاء کنٹینرز ہٹانے میں مصروف رہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے درخواست ہے عوام سے نہ ٹکرائیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر واپس ہوں گے اور کوئی آپشن نہیں ہے، انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک کی معطلی کے باعث رابطوں میں مشکلات ہیں لیکن ہم رابطوں کے لیے متبادل ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر