آئینی ترامیم کے لیے صرف ووٹوں کی نہیں خود مولانا کی بھی ضرورت ہے امید ہے وہ جلد کسی فیصلے پر پہنچ جائیں گے.عرفان صدیقی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سینیٹ میںپارلیمانی لیڈر سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے ہمیں صرف مولانا فضل الرحمان کے ووٹوں کی نہیں خود مولانا کی بھی ضرورت ہے اور وہ جلد کسی فیصلے پر پہنچ جائیں گے. نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کے بارے میں نظرثانی اپیل پر سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلے نے ایک بہت بڑی غلطی کی اصلاح کردی ہے اس سے حکومت یا کسی پارٹی کو نہیں بلکہ آئین کو ریلیف دیا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ دو سال قبل جسٹس عمر عطا بندیال‘جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر نے پنجاب میں ایک مخصوص جماعت کی حکومت ختم کرنے اور ایک خاص جماعت کی حکومت بنانے کے لیے خود آئین تحریر کرتے ہوئے ایک اضافی جملہ ڈال دیا تھا ایسا کرنے کا واحد مقصد حمزہ شہباز کی جگہ چوہدری پرویز الہی کو وزارت اعلی کی کرسی پر بٹھانا تھا. ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آمریت کی سب سے خوف ناک شکل عدالتی آمریت ہے انتظامیہ کی آمریت حدوں سے نہیں نکل سکتی فوجی آمریت کو بھی کچھ حدود کا علم ہوتا ہے لیکن عدالتی آمریت خود عدل کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی اور تمام حدیں پھلانگ جاتی ہے.
عرفان صدیقی نے کہا کہ ہمیں صرف مولانا فضل الرحمان کے ووٹوں کی نہیں خود مولانا کی بھی ضرورت ہے سب کچھ دن کے اجالے میں ہو رہا ہے میڈیا میں بحث ہو رہی ہے کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات کر رہی ہیں انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان جلد کسی فیصلے پر پہنچ جائیں گے اور ہفتہ 10دن میں پارلیمان کا اجلاس بلایاجائے گا. انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے وقت ملک میں ہنگامہ آرائی کرنا پی ٹی آئی کے کردار سے مطابقت رکھتا ہے2014 میں بھی یہی کچھ کیا تھا اور آج بھی اسی کی تیاریاں کر رہی ہے پی ٹی آئی کی 9 مئی کی سوچ نہیں بدلی عرفان صدیقی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی اس بات سے اتفاق کیا کہ 25 اکتوبر کے بعد ترمیم کی راہ میں مشکلات پیدا ہو جائیں گی.
انہوں نے کہا کہ 3 مئی کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں وزیر قانون نے نیک نیتی کے ساتھ آگاہ کیا کہ حکومت ایک آئینی پیکج لانا چاہتی ہے اگر ہم رات کے اندھیرے میں لانا چاہتے تو چپ رہتے اس سے خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھیں اور کچھ ججوں کو خوف پیدا ہوگیا ہے کہ شاید ان کے نیچے سے سیڑھی کھینچی جارہی ہے لہذا تین دن بعد 6 مئی کو انہوں نے آئین اور قانون سے متصادم فیصلہ کرکے حکمران اتحاد کو دوتہائی اکثریت سے محروم کرنے کی کوشش کی تاکہ کوئی آئینی ترمیم نہ ہوسکے.



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر