اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملے میں حزب اللہ کے متوقع سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ

بیروت(نیشنل ٹائمز)اسرائیل نے بیروت پر فضائی حملے میں حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی ہلاکت کا دعویٰ کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی ہے۔ حملے کا نشانہ حزب اللہ کے سینئررہنما ہاشم صفی الدین تھے، ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے متوقع سیکرٹری جنرل تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایسی اطلاعات تھیں کہ حزب اللہ کے شہید سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی جگہ ان کے قریبی عزیز ہاشم صفی الدین کویہ منصب دیا جائے گا۔

حزب اللہ نے تاحال اسرائیلی دعویٰ کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم ائیرپورٹ کے قریب دھماکے سنے گئے اور دھوئیں کے بادل میلوں دور تک دکھائی دیے۔

اسرائیل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کیلئے ہتھیار تیار کرنیوالے رہنما محمد یوسف انیسی کو بھی شہید کردیا ہے۔

اس سے پہلے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جھڑپوں میں اسرائیل کے 17 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

حزب اللہ کا کہنا تھا کہ سرحدی قصبے مرعون الراس میں دراندازی کی کوشش کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کو بم کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اسرائیلی حکومت نے فی الحال ایک فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ادھر اسرائیل کی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 37 لبنانی شہری جاں بحق جبکہ 151 زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب مغربی کنارے پر اسرائیل نے پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا جس میں 16 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردیے گئے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ طولکرم پر حملے میں حماس رہنما یاسر عبدالراق مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جمعرات کی صبح بیروت میں کل 17 حملے کیے جس میں سے ایک حملے میں 9 افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ باقی حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی طیاروں نے جس عمارت کو نشانہ بنایا وہ لبنانی پارلیمنٹ، وزیراعظم کی رہائش گاہ اور اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے زیادہ دور نہیں جبکہ حملے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر