حزب اللہ کا آج ہونیوالی جھڑپوں میں مزید 17 اسرائیلی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

بیروت (نیشنل ٹائمز) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے آج ہونے والی جھڑپوں میں مزید 17 اسرائیلی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کی زمینی جھڑپوں میں آج ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوج کے افسروں اور جوانوں کی تعداد 17 ہے۔

آج جنوبی لبنان میں زمینی جھڑپوں کے ساتھ ساتھ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر راکٹ حملوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے 3 افسروں سمیت 8 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ سے جھڑپوں کے بعد لبنان کے سرحدی علاقے کفر کلہ سے پسپا ہونے والی اسرائیلی فوج بدحواسی میں اپنے پیچھے بکتر بند گاڑی بھی چھوڑ گئی۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر