حزب اللہ کے سربراہ کی شہادت کے بعد عراق میں 100 نومولود بچوں کا نام ‘نصراللہ’ رکھ دیا گیا

بیروت (نیشنل ٹائمز) لبنان کے شہر بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد عراق میں ان کے اعزاز میں نومولود بچوں کے نام رکھنے کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

27 ستمبر کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے تھے۔

حسن نصراللہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک حزب اللہ کے سربراہ تھے،وہ اسرائیلی اور مغربی اثر و رسوخ کے خلاف مزاحمت کی علامت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ عراق میں بھی ان کے کافی پیروکار تھے۔

یہی وجہ ہے کہ ان کی شہادت کے بعد عراق کے دارالحکومت بغداد اور دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوئے۔ مظاہرین نے اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد عراق میں کئی نومولود بچوں کا نام حزب اللہ کے سربراہ کے اعزاز میں نصراللہ رکھ دیا گیا۔

عراق کی وزارت صحت کے مطابق حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ملک بھر میں تقریباً 100 نومولود بچوں کا ‘نصراللہ’ رجسٹرڈ ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر