آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے حکومت کا ساتھ دینے سے انکار کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے آئینی ترامیم کے معاملے پر جلد بازی قبول نہیں ہے، ہم کسی قیمت پر حکومت کے ساتھ پلس ہونے پر آمادہ نہیں ہیں، یہ بل اپنی تفصیلات کے ساتھ اس قابل نہیں کہ اس بل کو پاس کیا جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے پیش نظر آئینی ترامیم کا بل مؤخر کردیا جائے، داخلی اور سیاسی اختلافات کو یکجہتی میں تبدیل کردیا جائے، اپوزیشن سے بھی کہتے ہیں کہ وہ اپنے احتجاج کو مؤخر کردیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری ایک بھی سفارش پر کوئی قانون سازی نہیں ہوئی، اسلامی قانون سازی پر کوئی جلدی نہیں، 18 ویں ترمیم پر 9 مہینے بیٹھے رہے تھے، آج 24 گھنٹے کے اندر کہہ رہے ہیں کہ ترمیم کریں، حکومت کو آئینی ترمیم پر عجلت کس چیز کی ہے؟مفادات کےلیے ترمیم کرنی ہوتی ہے تو یہ فوراً کرتے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ عدالت کا 63 اے کا فیصلہ ہم قبول کرتے ہیں،اس میں کوئی میچ فکسنگ نہیں ہونی چاہیے، اسے خریدو فروخت کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر