پی ٹی آئی کے اندر کل احتجاج کے نام پر لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی ہوچکی ہے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سینئر سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ احتجاج کے نام پر پی ٹی آئی کے اندر لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی ہوچکی ہے، خیبرپختونخواہ کے وسائل احتجاج کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں، یہ پنجابی پٹھان لڑائی کرانا چاہتے ہیں، آپ اگر ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں تو پھر چیپٹر بند ہے۔
انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کل ملائیشیئن صدر آرہے ہیں ، وفود آرہے ہیں، پاکستان آگے بڑھنے کی طرف جارہا ہے، پریشان یہ ہے کہ کہتا ہے کہ میرے اقتدار کی لاشیں گرا دو، ارشد شریف اور رپورٹر بیٹی شہید ہوئے۔ بہت سارے کارکن مارے گئے، الگ بات کہ نعیم الحق جگری دوست ان کی وفات پر گھر نہیں گئے ، ارشد شریف کی شہادت پر موجود تھے، میری والدہ کا انتقال ہوا، میں نے پارٹی پر 15سال خون پسینہ پیسا لگایا، میری والدہ کا سوشل میڈیا پرتمسخر اڑایا گیا۔

ساری چیزیں سن اور دیکھ رہے ہیں،ان چیزوں کی ٹائمنگ بڑی اہم ہے، اب پانی سر سے اوپر چلا گیا ہے۔ عمران خان غلامی اور آزادی کی بات کرتے پہلے خود کو غلامی سے آزاد کریں، اپنے بیٹوں کو بھی یہاں بلائیں کیوں کہ بہت اچھا کام ہے؟آپ کو اقتدار چاہیے ، آپ کو پریشانی ہے کہ ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فورم سے آئی پی پیز کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، عوام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ ہوگا، پیٹرول سستا ہورہا ہے مزید سستا ہوتا جائے گا، 9سینٹ کی بجلی انڈسٹری کو دینے کی بات ہوئی اس پر عملدرآمد ہوگا۔
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بہتر ہورہا ، ترسیلات ریکارڈ پر آرہی ہیں، ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے شرح سود کم ہورہی ہے۔سرمایہ کاری آرہی ہے۔ عمران خان کو پریشانی ہے کہ ملک پٹری پر کیوں چڑھ رہا ہے، اقتدار کیلئے بہت گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں، اگر زیادہ سے زیادہ 50ہزار لوگ آجاتے ہیں، قانون ہے کہ گولی نہیں چلاسکتے، شراب نہیں پی سکتے، آپ کہتے قانون توڑ کر ڈی چوک آئیں گے۔
منصوبہ بندی کی ہوئی ہے کہ لاشیں گرانی ہیں، علی امین گنڈا پور آپ کی جان بھی قیمتی ہے، کیوں اشتعال دلا رہے ہیں، اس اشتعال میں کوئی مر گیا تو 302کی ایف آئی آر عمران خان اور گنڈاپور پر بھی کٹے گی۔ آپ یہود ، انگریزوں کی غلامی کررہے ہیں، آئی ایم ایف اور انگریزوں کو خط لکھ رہیں۔ گوشت چاند تارے شرک کی چیزیں غلامی آپ کے اندر ہے۔واوڈانے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جہاں جانے سے روکا وہاں چلے گئے، وہ اپنے سیاسی کفن کے اوپر کیل ٹھونک رہے ہیں،اب اس کے بعد بانی پی ٹی آئی کی واپسی نہیں ہے، فیض حمید کے کورٹ مارشل پر بات نہیں رکے گی سزا بھی ہوگی، ملک سے بڑا کوئی نہیں ہے۔
پی ٹی آئی لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، پی ٹی آئی میں لاشوں کے ڈھیر لگانے کی تیاری ہے کوشش ہے کہ قتل وغارت گری رک جائے، آپ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں تو پھر چیپٹر بند ہے۔آئینی ترامیم کی منظوری پر کہا کہ 21اکتوبر کو آپ اور میں میری سالگرہ کا کیک خوشی سے کاٹیں گے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر