چیف جسٹس سے تلخ کلامی کا معاملہ، پی ٹی آئی کے وکیل مصطفین کاظمی کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) چیف جسٹس سے تلخ کلامی کا معاملہ، پی ٹی آئی کے وکیل مصطفین کاظمی کو گرفتار کر لیا گیا، گزشتہ روز سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے پر نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور مصطفین کاظمی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے پر نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان قاضی فائر عیسیٰ سے تلخ کلامی کرنے والے وکیل مصطفین کاظمی کو گرفتار کر لیا گیا۔
وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ نے مصطفین کاظمی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وکیل کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز دوران سماعت مصطفین کاظمی روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کس کی طرف سے ہیں تو وکیل نے بتایا تھا کہ میں پی ٹی آئی کی نمائندگی کر رہا ہوں۔

قاضی فائز عیسیٰ نے بیٹھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ آپ نہیں بیٹھ رہے تو پولیس اہلکار کو بلالیتے ہیں جس پر مصطفین کاظمی نے کہا کہ آپ کر بھی یہی سکتے ہیں۔

مصطفین کاظمی نے بینچ میں شریک 2 ججز جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر اعتراض اٹھا دیا تھا۔ چیف جسٹس نے سول کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی تھی کہ اس جینٹلمین کو باہر نکالیں اور وکیل کو کمرہ عدالت سے باہر نکالنے کا حکم دیا تھا۔ جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ یہ سب غیر قانونی بینچ ہے، یہ سب کیا ہو رہا ہے؟ سپریم کورٹ بار کا اس کیس سے کیا تعلق ہے؟ جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرسٹر علی ظفر صاحب یہ کیا ہو رہا ہے؟ اگر یہ نہیں بیٹھتے تو ہم پولیس کو بلاتے ہیں۔
مصطفین کاظمی نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلائیں آپ پولیس کو اور کر بھی کیا سکتے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ تمیز سے بات کریں۔ مصطفین کاظمی دوبارہ روسٹرم پر آئے اور کہا یہ پانچ رکنی بینچ غیر قانونی ہے، ہم دیکھتے ہیں یہ فیصلہ کیسے ہوتا ہے، ہم 300 وکیل باہر کھڑے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے علی ظفر سے مکالمے میں کہا کہ یہ سب ہمیں دھمکا رہے ہیں، جس کے بعد پی ٹی آئی کے وکیل کو کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر