حکومت کا سی پیک اتھارٹی بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) حکومت کا سی پیک اتھارٹی بند کرنے کا فیصلہ، چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کا بجٹ ختم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عملی طور پر سی پیک اتھارٹی کو بند کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کا بجٹ ختم کر دیا ہے ، گزشتہ مالی سال 2023-2024میں بھی سی پیک اتھارٹی کیلئے بجٹ جاری نہیں کیا گیا۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبے وزارت منصوبہ بندی، وزارت مواصلات اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت مکمل کیے جائیں گے ۔ حکومت نے اتھارٹی کیلئے رواں مالی 2024-2025کیلئے بجٹ کی منظوری نہیں دی۔ وزارت خزانہ نے 2022-2023میں سی پیک اتھارٹی کیلئے تیرہ کروڑ گیارہ لاکھ بجٹ مختص کیا اور اتھارٹی نے 55لاکھ روپے اخراجات کیے تھے ۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا عہدہ گزشتہ چار سال سے خالی تھا۔ واضح رہے کہ شہباز شریف حکومت نے اپریل 2022 میں ہی سی پیک اتھارٹی بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جبکہ اب وزیر اعظم کی جانب سے مختلف وزارتوں کو ختم کرنے کے منصوبے کے سلسلے میں سی پیک اتھارٹی کو بھی باضابطہ طور پر بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر