چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جہاں چیف جسٹس عامر فاروق نے اکرم باری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار اکرم باری اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ سکندر سلطان راجہ جب تعینات ہوئے تب حاضر سروس بیوروکریٹ تھے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت سینئر سول سرونٹ کو تعینات نہیں کیا جاسکتا بلکہ گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسران کو ہی تعینات کیا جاسکتاہے۔
وکیل درخواست گزار نے دلائل دیئے کہ ’پہلے سپریم کورٹ کا موجودہ یا سابق جج بھی اس عہدے پر تعینات ہو سکتا تھا لیکن پھر ترمیم کردی گئی، 2016ء میں یہ ترمیم ہوئی اس کے بعد ریٹائرڈ افسر تعینات ہوا وہ اس لیے کہ ریٹائرڈ افسر کسی کے ماتحت نہیں ہوتا لیکن چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کے وقت حاضرسروس ملازم تھے‘، یہاں عدالت نے استفسار کیا کہ ’آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ ایسا ہی ہوا، اس بارے میں درخواست کے ساتھ کوئی ثبوت لگایا آپ نے کیا؟‘، وکیل نے جواب دیا کہ ’یہ ان کی ویب سائیٹ پر ہے‘، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ’مجھے مطمئن کریں اور کچھ ثابت کریں، اگر سیٹی کی آواز آئے گی تو میں آگے بھی اطلاع دوں گا ناں‘، وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ ’مجھے وقت دے دیں میں بریف کردوں گا‘۔

اسی دوران الیکشن کمیشن کے وکیل بغیر نوٹس کے ہی روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ ’میرے پاس چیف الیکشن کمشنر بننے سے قبل ریٹائرمنٹ کا نوٹی فکیشن ہے‘، اس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ’آپ کو بلایاہی نہیں اور نہ ہی ابھی نوٹس ہوئے ہیں، لگتاہے آپ کو بہت جلدی ہے‘، تاہم الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپنی بات جاری رکھی کہ ’سکندر سلطان راجہ کو 24 جنوری 2020ء کو چیف الیکشن کمشنر بنایاگیا وہ نومبر 2019ء ریٹائرڈ ہوچکے تھے‘، یہ سن کر چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل درخواست گزار سے مخاطب ہوکر قرار دیا کہ ’یہ دیکھ لیں وہ تو ریٹائر ہو چکے تھے‘، ان ریمارکس کے ساتھ ہی عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سناتے ہوئے درخواست خارج کردی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر