میں اور میری فیملی عمران خان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، چوہدری پرویزالہی

لاہور(نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ میں اور میری فیملی عمران خان کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی لاہور میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے ہی نہیں عالم اسلام کے لیڈر بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ میں شہباز شریف نے کیا خطاب کرنا تھا‘ اصل خطاب تو عمران خان کا تھا پرویز الہٰی نے کہا کہ جتنا نقصان موجودہ حکومت نے کیا ہے شاید ہی کسی حکومت نے کیا ہو آپ دیکھ لیں کسانوں کا کیا حال ہے‘ میرے سارے منصوبے ختم کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پی ٹی آئی کا منصوبہ تھا وہ بھی ختم کر دیا گیا اس حکومت نے آ کر بجلی مہنگی کر دی اور لوگوں کا جینا مشکل کر دیا مہنگائی ‘بیروزگاری سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے مگر حکمران اتحاد کو اس کی کوئی پرواہ نہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر