انٹراپارٹی انتخابات کیس، تحریک انصاف کو دستاویزات جمع کروانے کیلئے مزید مہلت مل گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دیدی،الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے تحریک انصاف انٹراپارٹی الیکشن کیس پر سماعت کی، تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن کاریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ کورٹ نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ ہمیں ریکارڈ دیں ہم کاپی کرکے انہیں واپس کر دیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے ایف آئی اے کو کہا کہ آپ کی گاڑی میں ہمارا ریکارڈ پڑا ہے اسے واپس دے دیں، 10 دن تک ہمیں ایف آئی اے سے ریکارڈ مل جائے گااس لئے دستاویزات جمع کرانے کیلئے ہمیں مزید مہلت دی جائے۔

بعدازاں ۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید مہلت دے دی اور انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔یاد رہے گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد کردیں تھیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیاگیاتھا۔ ممبر سندھ نثار دورانی کی جانب سے تحریر کئے گئے فیصلے میں انٹراپارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے دائر اختیار پر پی ٹی آئی کااعتراض مسترد کردیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف کے التوا کی درخواست بھی مسترد کردی تھی جبکہ انٹرا پارٹی انتخابات کی کارروائی مخصوص نشستوں میں کمیشن کی درخواست پرفیصلے تک مو¿خر کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی گئی تھی۔الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو ایف آئی اے سے پارٹی آفس سے لے جائی گئی دستاویزات کی واپسی کےلئے عدالت سے رجوع کی ہدایت کی تھی۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ الیکشن ایکٹ2017ء کی شق 208 انٹراپارٹی انتخابات کے قانونی تقاضوں کاجائزہ لینا کمیشن کی ذمے دادی تھی۔ شق 209 تھری کے تحت سرٹیفکیٹ کے اجرا کے حقائق دیکھنا کمیشن کی ذمے داری تھی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر