ایران کی جانب سے داغے کیے گئے میزائل مار گرانے میں اسرائیل کی مدد کی ہے، امریکا

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی محکمہ دفاع نے بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے کیے گئے میزائل مار گرانے میں اسرائیل کی مدد کی گئی ہے اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ان کی ہدایات پر امریکہ نے براہ راست اسرائیل کے دفاع میں مدد کی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے مقامی وقت کے مطابق صبح سچویشن روم میں گزاری ‘سچویشن روم جو وائٹ ہاؤس میں وہ جگہ ہے جہاں قومی سلامتی کے اہم امور کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے 180 کے قریب میزائل داغے گئے جن میں سے اکثر کو پسپا کر دیا گیا ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس حملے کا دفاع کرتے ہوئے اسے ایک فیصلہ کن ردعمل قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسا ایران کے مفادات اور اس کے شہریوں کے دفاع میں کیا گیا ہے ایران نے گزشتہ شب اسرائیل پر درجنوں میزائل حملے کیے ہیں اور ان حملوں کو حماس کے راہنما اسماعیل ہانیہ اور حزب اللہ کے راہنما حسن نصراللہ کے قتل کا بدلہ قرار دیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ ایران کے حملوں کے نقصانات کا جائزہ لے رہا ہے اور اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر جواب دے گا اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ ایران سے اسرائیل کی جانب میزائل داغے گئے ہیں اور شہری محفوظ جگہ پر پناہ لیں اس دوران خطرے کے سائرن بجائے گئے ایران کے پاسدان انقلاب نے ایک بیان میں انہوں نے اسرائیل کی جانب درجنوں میزائل داغے جانے کی تصدیق کی اور دھمکی دی کہ اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو وہ مزید حملے کرے گا۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ کارروائی اپریل میں کیے گئے حملے کا تسلسل تھی اور اس میں اسرائیل میں تین فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا اسرائیلی فوج نے ابتدائی طور پر ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کی تعداد 180 کے لگ بھگ بتائی تاہم امریکی حکام نے بعدازاں کہا کہ ایران نے اس حملے میں 200 کے قریب بیلسٹک میزائل استعمال کیے. اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس حملے کے نتائج برآمد ہوں گے ہمارے پاس منصوبے ہیں اور ہم اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر کارروائی کریں گے اسرائیلی فوج کی ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ ان کے پاس فی الحال ایران کے میزائل حملوں میں کسی فرد کی ہلاکت یا شدید زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک جنگ نہیں چاہتا لیکن کسی بھی خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور خطے کے لیے امن اور سلامتی کے مقصد کے ساتھ اور ایران کے جائز حقوق کی بنیاد پراسرائیل کو فیصلہ کن جواب دیا گیا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر