ڈنمارک میں اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب دو دھماکوں کی اطلاعات

کوپن ہیگن (نیشنل ٹائمز) ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں اسرائیل کے سفارت خانے کے قریب دو دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ دھماکوں کی تحقیقات کر رہی ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کوپن ہیگن پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ دھماکوں میںکوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور ہم جائے وقوعہ پر ابتدائی تحقیقات کر رہے ہیں فرانسیسی ادارے نے بھی ڈنمارک میں اسرائیل کے سفارت خانے کے باہر دو دھماکوں کی خبر دی ہے۔

کوپن ہیگن پولیس کے مطابق علاقے میں واقع اسرائیلی سفارت خانے کے ساتھ ممکنہ تعلق کی تحقیقات کی جا رہی ہیں مقامی ذرائع ابلاغ میں بڑی تعداد میں پولیس موجودگی اور وسیع علاقے کو گھیرے میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں مقامی چینل ”ٹیبلوئڈ بی ٹی“ کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات کاروں کو شواہد کے لیے موقع کا معائنہ کرتے ہوئے مکمل لباس میں دیکھا گیا رابطہ کرنے پر اسرائیلی سفارت خانے سے فوری طور پر تبصرے کے لیے کو دستیاب نہیں تھا۔
پولیس نے کہا کہ وہ تحقیقات کے بارے میں جلد معلومات فراہم کریں گے ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر جیکب ہینسن نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ اسرائیلی سفارت خانہ بالکل قریب ہے اور یہ ایک پہلو ہے جس پر ہم یقینی طور پر غور کر رہے ہیں. پولیس ترجمان نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ کوئی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور یہ کہنا ابھی بہت جلدی ہے کہ دھماکوں کی شدت کتنی تھی دوسری جانب عراق میں امریکی سفیر الینا رومنوسکی نے اعلان کیا کہ بغداد میں ڈپلومیٹک سپورٹ کمپلیکس پر کل کو حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا رومانووسکی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ گذشتہ رات بغداد میں ڈپلومیٹک سپورٹ کمپلیکس پر حملہ کیا گیاجو کہ ایک امریکی سفارتی مرکز ہے انہوں نے لکھا کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ امریکہ نے 2014 میں داعش سے لڑنے کے لیے قائم کیے گئے اتحاد کے ایک حصے کے طور پر عراق میں تقریباً 2500 فوجی اور پڑوسی ملک شام میں 900 فوجی تعینات کیے ہیں اس اتحاد میں دیگر ممالک بالخصوص فرانس اور برطانیہ کی افواج بھی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر