آئندہ نان فائلر بینک اکاؤنٹ نہیں کھول سکیں گے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ نان فائلر بینک اکاؤنٹ نہیں کھول سکیں گے، نان فائلر گاڑیاں اور پراپرٹی نہیں خرید سکیں گے، رئیل اسٹیٹ اور ریٹیل ٹریڈ پر ٹیکسز عائد ہوں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے مالی سال میں معاشی استحکام آیا،کریڈٹ ریٹنگ مستحکم ہوئی شرح سود بھی کم ہوتی جائے گی۔
پالیسی ریٹ مزید نیچے آئے گا، ابھی تو ہمیں ایک بلین ڈالر کی رقم مل گئی ہے، آئی ایم ایف سے ایک بلین ڈالر کے اضافی کلائمیٹ فنڈ ملنے کا بھی امکان ہے ، ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔نان فائلر گاڑیاں اور پراپرٹی نہیں خرید سکیں گے۔ نان فائلر بینک اکاؤنٹ بھی نہیں کھول سکیں گے، رئیل اسٹیٹ اور ریٹیل ٹریڈ پر ٹیکسز عائد ہوں گے۔

صوبوں کے ساتھ نئے قومی مالیاتی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں،نئے مالیاتی معاہدے کے تحت صوبے بعض اخراجات کا بوجھ اٹھائیں گے، قومی مالیاتی معاہدے پر خیبرپختونخواہ نے سب سے پہلے تعاون کیا۔

دیکھنا ہے کہ صوبوں میں کیسے ٹیکس میں یکسانیت آسکتی ہے، تمام صوبے زرعی انکم ٹیکس کا نفاذ کریں گے، ایگری کلچر انکم ٹیکس کے نفاذ کا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے مہنگائی کی ماہ ستمبر میں سالانہ شرح 9.6 فیصد ہونے پر حکومت کی معاشی ٹیم کی پذیرائی کی۔
اگست 2024 میں 34 ماہ میں پہلی مرتبہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد آئی، ستمبر 2024 میں گزشتہ 44 ماہ میں مہنگائی کی کم ترین شرح، 6.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ شہبازشریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے عوام سے کئے گئے عہد کی پاسداری میں کامیابی ملنا شروع ہو گئی، مہنگائی کی شرح 6.9 فیصد ہونے سے عام آدمی کو ریلف ملے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی متواتر کمی سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے، شرح سود کم ہونے سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ شہبازشریف نے کہا کہ مہنگائی کی شرح کو 2025 تک 7 فیصد تک لانے کے ہدف کا 2024 میں ہی حصول قابل ستائش ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر