واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی صدر جو بائیڈن نے ایرانی حملوں کے بعد امریکی افواج کو اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا۔ ترجمان وائٹ ہائوس نے بتایا کہ ایرانی حملوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکی صدر بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس وائٹ ہاس میں موجودر ہیں۔ وائٹ ہائوس کے مطابق جو بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل آنے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے اور اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا۔
ایران کا حملہ، جوبائیڈن کا امریکی افواج کو اسرائیل کے دفاع کرنے کا حکم



