اسرائیل کے لبنان پر وحشیانہ فضائی حملے، 24 گھنٹوں میں 105 افراد شہید

بیروت (نیشنل ٹائمز) اسرائیل کی لبنان کے مختلف علاقوں میں فضائی سفاکیت جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 105 ہوگئی۔

لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان کی وادی بقاع اور عین الدلب سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے 359 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے مختلف شہروں پر حملوں میں دوسرا فرانسیسی شہری ہلاک ہوگیا جبکہ اتوار کے روز وزارت صحت نے بعلبک ہرمل شہر میں بھی اسرائیلی فوج نے بمباری کی جس میں 33 لوگ جان کی بازی ہارگئے جبکہ 47 زخمی ہوئے ، یہ واقعہ مشرقی لبنان میں پیش آیا۔

دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی حملوں کے باعث غذائی بحران شدت اختیار کر گیا، اسرائیلی حملوں کے بعد لوگ بڑی تعداد میں بے گھر ہو رہے ہیں اور 20 لاکھ سے زائد نقل مکانی کرکے محفوظ علاقوں کی جانب ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے لبنان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام کا ہنگامی آپریشن شروع کردیا گیا ، اسرائیلی حملوں کی وجہ سے پناہ گاہوں میں بے گھر فیملیز کو راشن کی سپلائی میں مشکلات کاسامنا ہے ۔

اسرائیلی فورسز کی غزہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں ، اسرائیلی فضائیہ نے پناہ گزینوں کے سکول پر حملہ کای جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جبالیہ اور نصیرات پناہ گزین پر اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے، صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں دہشتگردانہ کارروائی میں 17 فلسطینی جوانوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ 7اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 41 ہزار 595 ہوگئی جبکہ 96 ہزار 521 زخمی ہو چکے ہیں ۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر