لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے گورنر پنجاب کا سرکلر کو کالعدم قرار دے دیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کی اہلیت کے لیے گورنر پنجاب کی جانب سے جاری سرکلر کو کالعدم قرار دے دیا ہے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ڈاکٹر شازیہ ارشد سمیت دیگر کی درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا.

عدالت کی طرف سے جاری کردہ فیصلہ میں کہا گیا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن قانون کے برعکس ہے ہر یونیورسٹی کا اپنا ایکٹ ہوتا ہے جس کے تحت وائس چانسلر اور ڈینز کا تقرر ہوتا ہے گورنر از خود کوئی طریقہ کار طے کرکے ایکٹ میں شامل کرنے کا نہیں کہہ سکتے‘گورنر کے طے کردہ طریقہ کار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں. عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ہر پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے ایکٹ میں وائس چانسلر اور ڈینز کی تقرری کا طریقہ کار موجود ہے‘ گورنر قانون کے برخلاف ڈینز کی تعیناتی کا طریقہ کار طے نہیں کرسکتے درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت گورنر کا ڈینز کی تقرری بارے سرکولر کالعدم قرار دے.
بعد ازاں عدالت نے سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کی اہلیت کے لیے گورنر پنجاب کی جانب سے جاری سرکلر کو کالعدم قرار دے دیا یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے 23 ستمبر 2024 کو 7 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرریاں کی تھیں جس کے بعد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات سامنے آئے تھے.



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر