بلوچستان سے سوتیلوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ بلوچستان سے سوتیلوں کا جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ،سیلاب متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے،بلوچستان کے عوام کی ہرممکن مدد کریں گے،موسمیاتی تبدیلی سے متعلق دنیا بھر میں آواز اٹھائی،کوئٹہ میں بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک اور دیگر اداروں سے فنڈنگ اس وقت بحیثیت وزیرخارجہ اکٹھا کی۔
وزیرِ اعظم کے ساتھ دنیا کے سامنے کھڑے ہو کر بطور وزیرِ خارجہ وعدے کئے تھے۔ وزیر اعظم نے اس کانفرنس میں مجھ سے وعدہ کیا تھا۔سیلاب متاثرین کو ضرور پیسہ پہنچائیں لیکن اپنے صوبے کے پلاننگ کے وزیر کے ساتھ وفاق سے جا کر ملیں۔

ہم نے ہاوسنگ پروجیکٹ کی فنڈنگ کا بندوبست کیا۔یہ میرا منصوبہ ہے جو ہم نے ورلڈ بینک کے سامنے رکھا اس کا مقصد سیلاب متاثرین کے گھروں کو اس طرح تعمیر کرنا ہے کہ یہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ سکیں۔

میں جانتا ہوں کہ وفاق کا حصہ سندھ کو دلانا کتنا مشکل ہے۔ 2022 سے وفاق نے یہاں ایک گھر نہیں بنایا۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں حکومت سازی کا معاہدہ ہوا تھا۔ معاہدے کی شرط تھی کہ سیلاب متاثرین کی بحالی پہلی ترجیح ہو گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ورلڈ بینک سے پہلے وفاقی اور صوبائی حکومت کو اس میں مدد کرنا چاہیے۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اپنی کمٹمنٹ ظاہر کرنی ہے۔ سیلاب متاثرین کے ایشو کو سنجیدہ لے۔ ملک کے وسائل کم ہیں بلوچستان کے اس سے بھی کم ہیں۔ اگرآپ اپنا حصہ ڈالتے ہیں تو دنیا سے مزید فنڈنگ ملے گی۔ صوبائی اور وفاقی حکومتیں سیلاب متاثرین کو سنجیدہ لیں۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سے کہتا ہوں کہ بات کریں۔ میں یہ چاہتاہوں آپ یہ پیسہ فوری سیلاب متاثرین کو دیں۔انہوں نے کہا کہ میں بیرون ملک سے کیا گیا وعدہ سندھ میں پورا کر رہا ہوں۔جیسے بلوچستان چل رہا ہے یہ ان کے ساتھ ناانصافی ہے ایسے گھر بنائیں کہ اگلے سیلاب میں یہ خاندان پھر ایسے متاثر نہ ہوں۔ ہمارے وسائل بہت کم ہیں۔ ہم نے اپنے وسائل کو صحیح طریقے سے استعمال کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر