قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت منتخب ہوکر نہیں آئی

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اپنے قتدار کو طول دینے کیلئے آئینی ترمیم کی کوشش کررہی ہے، کچھ لوگ 20، 20سال کرسی پر بیٹھے رہے لیکن ملک کو کچھ نہ دے سکے، عوام کیلئے کوئی قانون اور پالیسی نہیں بنتی ، ایسے حالات میں ملک کیسے ترقی کرے گا؟ انہوں نے سابق رکن اسمبلی سرفراز افضل کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رات کے اندھیرے میں آئینی ترامیم کرنا چاہتے تھے۔
چوری شدہ ووٹ کے نتیجے میں جو حکومت میں بیٹھے ہیں، کیا ان افراد کو ملک کے آئین میں ترمیم کرنے اور ملک چلانے کا حق ہے؟یہ واضح حقیقت ہے کہ ان حالات میں ملک نہیں چل سکے گا۔ ہمارے ساتھ بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا ہے، ہم چاہتے ہیں یہ جماعت گراس روٹ لیول سے ہو، چند الیکٹیبلز کا ٹولہ نہ ہو، بلکہ عوامی سطح پر جماعت بنے اور ملک کے مسائل کی بات کرے۔

ملک میں آئین کے نفاذ اور عوام کے فلاح وبہبود کی بات کرے، یہ وہ تمام باتیں ہیں جو آپ آج پاکستان کی سیاست میں نہیں سنتے۔ آج پاکستان کی سیاست گالی گلوچ اور ایک دوسرے پر الزام لگانے کا نام ہے، آج عوام کیلئے کوئی بات نہیں کرتا، عوام کیلئے کوئی قانون نہیں بنتا۔عوام کیلئے کوئی پالیسی نہیں بنتی ، صرف اقتدار کو مضبوط کرنے ، طول دینے اور مفاد حاصل کرنے کیلئے آئینی ترامیم کی کوشش کی جارہی ہے، ایسے حالات میں ملک کیسے ترقی کرے گا؟ کسی ملک میں سنا ہے کہ عوام کو تحفظ دینے والی پولیس خود احتجاج کررہی ہو، ایک ہی مطالبہ کررہے ہیں کہ پولیس پر حملہ آورہونے اور قتل کرنے والے تخریب کاروں کا مقابلہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
24 کروڑ کا ملک ہے اور حالت یہ ہے کہ پولیس بھی احتجاج کررہی ہے۔ قانون بنتے ہیں جلسہ ایسا ہوعوام کو تکلیف نہ ، یہاں عوام کو جلسوں سے نہیں حکومت کے اقدامات سے تکلیف ہوتی ہے، پورا شہر کنٹینرز رکھ کر بند کردیئے گئے۔ 24 کروڑ لوگوں کا دارالحکومت بند کردیا گیا۔ موٹروے کو ریت کی دیوار بنا کر بند کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا پورا پاکستان جانتا ہے ، عمران خان نے ایک پیسے کا کام نہیں کیا، اخلاقی اقدار کو تباہ کیا۔
جمہوریت کا اصول ہے کہ قانون کے دائرے میں احتجاج آئینی حق ہے۔ یہی جمہوریت کا حسن ہے کہ ہر آدمی اخلاقی دائرے میں بات کرسکتے، یہ ایسی سوچ کہاں سے آئی ہے؟جس مسلم لیگ میں ہم تھے اس میں یہ سوچ نہیں ہوا کرتی تھی۔ہم نے مشرف ، پیپلزپارٹی اور ساڑھے تین سال عمران خان کا دور بھی دیکھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر