حکومت پنجاب کا نئے ڈویژن، اضلاع اور نئی تحصیلوں کے قیام پر غور

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے ڈویژن، نئے اضلاع اور نئی تحصیلوں کے قیام پر غور شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے ڈویژن ، نئے اضلاع اورنئی تحصیلوں کے قیام پر غورشروع کردیا ہے، جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خاموشی کے ساتھ مختلف اداروں کوٹاسک سونپ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خفیہ طور پر نئے اضلاع ، تحصیلوں کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے، اور مختلف اداروں سے نئے اضلاع کے حوالے سے ابتدائی رپورٹس مانگ لی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اصولی طور پر نئے اضلاع اور نئی تحصیلوں کے قیام کے حامی ہیں اور انہوں نے نئے فیصلے کے حوالے سے ابتدائی مشاورت بھی کرلی ہے، اور سیاسی طور پر اس فیصلے کے وسیع پیمانے پر اثرات مرتب ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ بجٹ منظوری کے بعد پنجاب میں نئے اضلاع ،نئی تحصیلوں اورنئے ڈویژن کے حوالے سے با ضابطہ کام ہوگا، سیاسی رہنمائوں اور ارکان اسمبلی سے بھی ان کے اضلاع میں ردو بدل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، پنجاب بھر میں زیادہ آبادی والے بڑے اضلاع میں کانٹ چھانٹ کا امکان ہے اور کئی حلقوں میں ردوبدل متوقع ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر