پشاور(نیشنل ٹائمز)وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا ہے جب کہ یہ گولیاں اور تشدد ہمارا وقت ضائع کرسکتا ہے لیکن مقصد تبدیل نہیں کرسکتا پشاور ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2017 کے پولیس ایکٹ پر کام کررہے ہیں، کوئی بھی اپنی طاقت کو بے جا استعمال نہیں کرسکتا.
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت میں پولیس پر وہ کام کروائے گئے جو وہ نہیں کرنا چاہتے تھے وزارت داخلہ اور دیگر محکموں کے ساتھ ملکر قوانین بنارہے ہیں انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا ہے جہاں جہاں ہمیں حکم ملے گا وہاں جلسہ کریں گے یہ گولیاں ،تشدد ہمارا وقت ضائع کرسکتا ہے مقصد تبدیل نہیں کرسکتا. علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں وزیر اعلی ہوں اپنے وسائل ڈنکے کی چوٹ پر استعمال کروں گا‘ میری مشینری راستہ اس لیے کلئیر کرے گی کیونکہ میں اس صوبے کا وزیراعلی ہوں انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو وراننگ دے رہا ہوں کسی کا غلط حکم نہ مانیں‘ نتائج آپ نے خود بھگتنے ہوں گے عظمی بخاری کہتی ہیں میں خبیر پختونخوا میں جلسہ کروں میں کیوں یہاں جلسہ کروں میں پورے پاکستان میں جلسہ کروں گا.
انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان‘ بلاول اور پی ڈی ایم کے دیگر رہنما جلسے کررہے ہیں لیکن انہیں روکنے والا کوئی نہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے خود بولا کہ مجھے کہا گیا کہ تحریک انصاف کی حکومت ختم کرو‘مولانا صاحب آپ مان گئے کہ امریکا کے کہنے پر آپ نے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی تھی. مریم نواز کے والد جب سزا کے بعد بیرون ملک تھے تو وہ پنجاب میں جلسے کر رہی تھیں خود جلسے کرو اور ہمیں منع کر رہے ہو ہم پرامن احتجاج جاری رکھیںگے‘ صوبے کے منتخب وزیر اعلیٰ کے راستے روکنے کے لیے کنٹینرز لگائے جا رہے ہیں وہ کس کے وسائل ہیں؟ ایکٹ میں ترمیم لا رہے ہیں جس میں اگر وزیر اعلی بھی غلط بات کرے تو پولیس اہلکار اس کو نہ مانے.
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ رکاوٹیں ڈال کر کہہ رہے تھے کہ راستے کھلے ہوئے ہیں بلاول نے دھرنا دیا ہم نے روکا ؟ پی ڈی ایم نے دھرنا دیا ہم نے روکا؟وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جلسوں میں سب وسائل اپنے استعمال کر رہے ہیں میں بی آر ٹی بسیں تو نہیں ساتھ لے کر گیا. انہوں نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ جیلوں میں ہے‘ قوانین میں ترمیم کریں گے‘ بہترین انصاف کے لیے قوانین بنا رہے ہیں ہم کسی کو طاقت کا غلط استعمال کرنے نہیں دیں گے‘جو لوگ قانون توڑیں گے ان کو سزا ملے گی‘علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پبلک سیفٹی سے متعلق نظام لا رہے ہیں‘ نگران دور میں پولیس کو غلط طریقے سے استعمال کیا گیا پولیس خود بھی مانتی ہے کہ دباؤ ڈال کر ان سے وہ کام کرائے گئے جو وہ کرنا بھی نہیں چاہتے تھے شہریوں کے تحفظ سے متعلق دو روز میں قوانین پیش کر رہے ہیں خود کو جمہوری کہنے والے جب ایسی آئینی ترمیم کریں گے تو ان سے کیا امید کی جا سکتی ہے حکومت ایسے اقدام کر رہی ہے جس سے اس نے ملک میں جمہوریت کو ختم کر دیا ہے.
وزیراعلی خیبر پختون خوا نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب آپ نے بہت دیر کردی کچھ اور بھی آپ کے دل میں راز ہیں وہ بھی بتا دیں آپ نے کہا تھاکہ عمران خان کی حکومت آپ نے گرائی‘ آج کہہ رہے ہیں امریکا نے گرائی ہے آپ بھی اس کے آلہ کار بن گئے؟میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ضمیر جاگ گیا ہے اور باتیں بھی آپ کے پاس ہیں وہ بھی بتائیں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے خود کہہ دیا ہے کہ امریکا کے کہنے پر عمران خان کی حکومت گرائی گئی مطلب عمران خان ٹھیک تھا وہ سچ کہہ رہا تھا‘آج سارے آلہ کار سامنے آگئے ہیں جو امریکا کا غلام ہے وہ امریکا جائے.
وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ غیرجمہوری حکومت جلسہ کرنے نہیں دیتی پنجاب پولیس کو دوبارہ وارننگ دیتا ہوں ایسا دوبارہ ہوا تو جواب دیں گے میڈیا کو دکھانے سے آپ زبردستی منع کرسکتے آپ لوگوں کی آواز بند نہیں کر سکتے.



