اسرائیل کا لبنان پرفضائی حملوں کا سلسلہ جاری‘بیروت کے مرکزی علاقوں پر بمباری105افراد ہلاک‘سینکڑوں زخمی

تل ابیب/بیروت (نیشنل ٹائمز) اسرائیل نے پیر کی صبح لبنان پرفضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے دوران میں پہلی مرتبہ دار الحکومت بیروت کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے اس کے علاوہ شمالی البقاع اور الہرمل پر بھی بم باری کی گئی حملوں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اسرائیل نے لبنان کی سرحد کے نزدیک یابوس کے علاقے میں شامی کسٹمز کی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے.

اسرائیلی ڈرون طیارے نے بیروت میں الکولا کے علاقے میں ایک رہائشی فلیٹ پر بم باری کی جس کے نتیجے میں”عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین“ نامی تنظیم کے 3 کمانڈر جاں بحق ہو گئے ہیں اس سے پہلے بیروت کے مضافاتی علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے یہ پہلا موقع ہے جب بیروت کے مرکزی علاقوں پر حملے کیئے گئے ہیں الکولا ایک سنی اکثریت علاقہ ہے جو دار الحکومت کو بیروت ہوائی اڈے سے ملانے والی سڑک کے نزدیک واقع ہے.
ان حملوں میں اب تک105ہلاکتوں کی اطلاعات ہیںعوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کو اسرائیل اور یورپی یونین کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے تنظیم نے ان عسکری کارروائیوں میں حزب اللہ کی مدد کی جو حزب نے غزہ کی حمایت میں شمالی اسرائیل میں کیں اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق اس کے جنگی طیاروں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب البقاع کے علاقے میں حزب اللہ کے 120 اہداف پر حملے کیے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اہداف میں درجنوں لانچنگ پیڈ اور اسلحہ ڈپو کے طور پر استعمال ہونے والی عمارتیں شامل ہیں.
دوسری جانب اسرائیل نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں دو بندرگاہوں اور بجلی کے دو اسٹیشنوں کو بم باری کا نشانہ بنایا یہ کارروائی حوثیوں کی جانب سے تل ابیب میں بن گوریون ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائل داغنے کے اعلان کے بعد کی گئی یمن کے حوثی ٹی وی چینل المسیرہ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 5 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے . عرب نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا نے لبنان تنازع کے سفارتی حل پر زور دیا ہے لیکن اس نے اپنی فوج کو خطے میں اپنی موجودگی بڑھانے کا اختیار بھی دے دیا ہے امریکی صدر جوبائیڈن نے مطالبہ کیا کہ اگر مشرق وسطی میں جنگ سے بچا جاسکتا ہے تو ایسا کیا جانا چاہیے ان کاکہنا تھا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات کریں گے.
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے فلسطین اور لبنان کے بعد تیسرے مسلمان ملک پر حملہ کرتے ہوئے یمن میں بمباری کی جہاں اسرائیلی حملے میں یمن کے چوتھے بڑے شہر ح±دیدہ کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیااسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ہم نے درجنوں طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں بشمول پاور اسٹیشنز اور بندرگاہ کو نشانہ بنایا.



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر