لبنانی دارالحکومت بیروت میں فوجی گاڑیاں تعینات کردی گئیں

بیروت (نیشنل ٹائمز) دارالحکومت بیروت میں ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر لبنانی فوج نے شہر میں فوجی گاڑیاں تعینات کردیں۔

لبنانی فوج کی بکتر بند گاڑیاں بیروت کے برج الغزال پل کے قریب تعینات کردی گئیں۔ یہ اقدام ممکنہ جھڑپوں کے خدشے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ پیشرفت حزب اللّٰہ کی جانب سے سربراہ حسن نصر اللّٰہ کی اسرائیلی حملوں میں شہادت کے بعد سامنے آئی۔ بتایا جارہا ہے کہ برج الغزال مسلم اکثریتی علاقے خندق الغمیق اور عیسائی اکثریتی علاقے اشرفیہ کو تقسیم کرتا ہے۔ اس سے قبل بھی دونوں علاقوں کے رہائشیوں کے درمیان احتجاجی مظاہرے اور جھڑپیں ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کے بعد لبنان کے خلاف بھی جارحیت کا آغاز کردیا اور اب تک ہوئے اس کے وحشیانہ حملوں میں 700 سے زائد افراد مارے گئے۔اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں حملے کے دوران حزب اللّٰہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کا دعویٰ کیا۔

بعدازاں اسکی تصدیق مداحمتی تنظیم کی جانب سے بھی کی گئی جبکہ ساتھ ساتھ اسرائیل کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کیا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر