سرگودھا میں پولیس افسر کی ساتھی سے مل کر میٹرک کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی

سرگودھا (نیشنل ٹائمز) صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں پولیس افسر نے ساتھی سے مل کر میٹرک کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ کوٹ مومن کے اے ایس آئی محمد نواز نے ساتھی احسان کی مدد سے میٹرک کی طالبہ ( ن ) کو اٹھایا، جس کے بعد ملزمان اسے نجی رہائش گاہ میں لے گئے جہاں ملزمان نے 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، اس دوران انہوں نے اس پر تشدد بھی کیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ کوٹ مومن پولیس کی جانب سے اے ایس آئی محمد نواز اور احسان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی گئیں۔
دوسری طرف فیصل آباد کے علاقے علی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جہاں علی ٹاؤن میں 5 مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کی، 3 ملزمان نے واردات کے دوران خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی، ملزمان گھر سے بھاری نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آبادکے علاقہ نشاط آباد میں دوران ڈکیتی لڑکی سے زیادتی کا معاملہ لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی پی او فیصل آباد کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر