متحدہ قومی موومنٹ نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے دی

کراچی ( نیشنل ٹائمز) وفاق میں اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دیدی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمیں پیپلزپارٹی سے بات کرنے کا کہا جاتا ہے، ہم نے معاہدہ پیپلز پارٹی سے تو نہیں کیا، ہم نے آپ سے معاہدہ کیا آپ پیپلز پارٹی سے بات کریں، ہمارا میئر نہیں ہے ہم وفاق میں ہیں وزیر اعظم سے کہہ سکتے ہیں لیکن مسلم لیگ ن نے 8 ماہ میں ہمیں وہ عزت نہیں دی جس کے ہم حقدار تھے، آئینی ترمیم پر حکومت کا ساتھ دیں گے لیکن چاہتے ہیں بلدیاتی اختیارات کا معاملہ حل کیا جائے، اگر زبردستی مزید بیس سال کے لیے کوٹہ سسٹم نافذ کرنے کی کوشش کی تو پھر ہم اسمبلی رکنیت اور حکومت چھوڑ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں روزانہ لاشیں گرتی تھیں ان کارکنان نے آٹھ سالوں میں جانوں کی قربانی پیش کرکے کراچی میں امن قائم کیا، پی ایم ایل این والے کہتے ہیں نوازشریف نے آپریشن کیا تو امن ہوا، ہم کہتے ہیں دو ہفتے کے لیے پارٹی بند کرکے بیٹھتے ہیں تو دیکھ لیتے ہیں کیسے امن رہتا ہے، یہ شور شرابہ اور ہنگامہ کرنے والی ایم کیو ایم نہیں ہے لیکن اس کا یہ مقصد نہیں ہماری گردن پر پاؤں رکھ کر دباتے رہو۔

بتایا جارہا ہے کہ حکومتی رویے پر متحدہ قومی موومنٹ کے ارکانِ اسمبلی نے مایوسی کا اظہار کردیا، ایم کیو ایم کے ارکانِ اسمبلی نے کہاکہ کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت میں رہنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے، شہری سندھ کیلئے کیے وعدے پر عملدرآمد نہ ہونا حکومتی بدنیتی ہے، کوٹہ سسٹم میں 20 سال کی توسیع ایم کیو ایم کو قبول نہیں ہو گی، حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا جاتا، کوٹہ سسٹم شہری سندھ کا تعلیمی و معاشی قتلِ عام ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر