اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کے دوران سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اہلیہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنماء سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اہلیہ سمیت اسلام آباد پولیس نے پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا جہاں پولیس کی جانب سے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 10 مظاہرین کو پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والوں سینیٹر مشتاق کی اہلیہ سمیت متعدد خواتین بھی شامل ہیں، گرفتار کیے جانے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، سابق سنیٹر مشتاق احمد کی قیادت میں مظاہرین ڈی چوک میں احتجاج کرنا چاہ رہے تھے تاہم پولیس نے ریڈ زون کو پہلے ہی سیل کردیا، پولیس نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنما اور ان کے ساتھیوں کو دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
سابق سینیٹر مشتاق نے پولیس وین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اسرائیل نواز حکومت نے ہمیں اور ہماری خواتین کو گرفتار کیا، خواتین اور بچوں پر تشدد اور لاٹھی چارج کیا، ہم صرف حسن نصراللہ، فلسطین اور لبنان کے لیے اسرائیل کے خلاف نکلے ہیں، یہ اتنی اسرائیل نواز حکومت ہے کہ ان سے اسرائیل مردہ باد اور فلسطین زندہ باد کے نعرے برداشت نہیں ہو رہے، ہم ان کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام سے کہتا ہوں ان کو پہچانو، یہ اقوام متحدہ میں تقریریں کرتے ہیں لیکن یہاں جلوس کی بھی اجازت نہیں، یہاں تشدد کرتے ہیں، یہ بدترین قسم کی فسطائیت اور فاشزم کا مظاہرہ کررہے ہیں، کل انہوں نے صحافیوں پر تشدد اور ان کو گرفتار کیا، آج فلسطین، غزہ اور لبنان کے لیے نکلنے والوں پر تشدد کیا، میں اس کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کے نوجوانوں اور طلبہ سے کہتا ہوں جس طرح یورپ اور امریکہ کے طلبہ اٹھ کھڑے ہوئے آپ بھی اٹھ کھڑے ہوں اور نکلیں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر