روس، پیٹرول پمپ پر دھماکہ، دو بچوں سمیت 12 افراد ہلاک، 23 زخمی

ماسکو (نیشنل ٹائمز) روس کے علاقے داغستان میں ایک پٹرول پمپ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت12 افراد ہلاک ہو گئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ روز علاقائی دارالحکومت مکھچکلا کے باہر ہونے والے اس دھماکے میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کے مطابق وزیر صحت کے معاون الیکسی کوزنیٹسوف نے بتایا کہ 4 افراد اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ریجنل پاور آپریٹر ڈاگیرگو نے بتایا کہ قریبی اضلاع میں بجلی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ضلع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔روس میں سنگین جرائم سے نمٹنے والی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس دھماکے نے ایک فوجداری مقدمہ کھول دیا ہے، واقعے کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔مقامی حکام کی اپیل پر علاقے میں یوم سوگ منایا گیا ۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر