پنجگور (نیشنل ٹائمز) پنجگور میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مزدور قاتلانہ حملے میں جاں بحق، مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، 2 افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے خدا بادان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
ولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتایا جا رہا ہے اور تمام ہی افراد پنجگورکےعلاقےمیں مزدوری کرتے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق لاشوں اور زخمی کو پنجگور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناختجاں بحق ہونے والوں میں ساجد ولد اللہ بخش، فیاض ولد اللہ دتہ، خالد ولد فدا حسین، شفیق ولد فیض بخش، افتخار ولد اقبال سلمان ولد فیاض اور بلال ولد شوکت کے ناموں سے ہوئی ہے۔
جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ آج پھر دھرتی پر بے گناہوں کا لہو گرا ہے، دہشتگرد بے گناہوں کے قتل کا حساب دنیا و آخرت دونوں میں دیں گے، بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے غریب پاکستانی مزدوروں پر وار کیا ہے۔ انہوں نے کہا دہشتگرد کب تک بلوں میں چھپیں گے ، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے۔



